وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
azadi ka amrit mahotsav

موبائل ویٹرنری ایمبولینس سروسز

Posted On: 03 DEC 2021 5:59PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 3 دسمبر ،2021

مرکزی حکومت ایک اسکیم کو نافذ کر رہی ہے۔ ویٹرنری ہسپتالوں اور ڈسپنسریوں کا قیام اور مضبوطی - موبائل ویٹرنری یونٹ(ای ایس وی ایچ ڈی۔ایم وی یو ) جس کا مقصد موبائل ویٹرنری یونٹس کے ذریعے کسانوں کے دروازے پر ویٹرنری خدمات فراہم کرنا ہے۔ کسانوں کی دہلیز پر ویٹرنری خدمات کی فراہمی کے لیے ان موبائل ویٹرنری یونٹس کو چلانے پریہ اسکیم موبائل ویٹرنری یونٹس کی خریداری پر غیر اعادی اخراجات کے لیے %100 مالی امداد فراہم کرتی ہے اور بار بار آنے والے اخراجات میں مرکزی حصہ فراہم کرتی ہے(شمال مشرقی ریاستوں اور ہمالیائی ریاستوں کے لیے 90:10، مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لیے% 100 اور دیگر تمام ریاستوں کے لیے 60:40)۔

حکومت کو ریاستی حکومت تلنگانہ سے ویٹرنری اسپتالوں اور ڈسپنسریوں اور موبائل ویٹرنری یونٹس (ای ایس وی ایچ ڈی ،ایم وی یو ) کے قیام اور مضبوطی کے لئے  مرکزی امداد جاری کرنے کی تجویز موصول ہوئی ہے۔ اس کے مطابق، رواں مالی سال کے دوران 100 موبائل ویٹرنری یونٹس(ایم وی یو) کی خریداری کے لیے 16.00 کروڑ روپے کی رقم جاری کی گئی ہے۔

یہ معلومات  ماہی پروری، مویشی پروری  اور ڈیری کے وزیر جناب پرشوتم روپالا نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

<><><><><>

ش ح-ا م-ج

U.No. : 13712


(Release ID: 1777857) Visitor Counter : 89


Read this release in: English