وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

ماہی پروری اور  ایکوا کلچر انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ فنڈ

Posted On: 03 DEC 2021 5:47PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 3 دسمبر ،2021

سال 2018-19 میں ماہی پروری کے محکمے، ماہی پروری ،مویشی پروری  اور ڈیری کی وزارت نے  ماہی پروری  اور ایکواکلچر انفراسٹرکچر  ڈولپمنٹ فنڈ (ایف آئی ڈی ایف ) کو 7522.48 کروڑ روپے کے کُل فنڈ سائز کے ساتھ ،آٹھ سے نو فیصد کی پائیدار ترقی کو حاصل کرنے کے  مقصد کے تحت شروع کیا تھا۔ ملک کی ماہی پروری کو2022-23  تک تقریباً 20 ملین ٹن کی سطح تک بڑھانے کے اقدام میں ایف آئی ڈی ایف کے مقاصد میں شامل ہے1) ) فشریز انفراسٹرکچر کی تشکیل اور جدید کاری ،2)میرین ایکوا کلچر انفراسٹرکچر کی تخلیق،3))اندرون ملک فشریز انفراسٹرکچر کی تخلیق اور جدید کاری،4)) فصل کے بعد کے نقصانات کو کم کرنا اور انفراسٹرکچر سپورٹ کے ذریعے گھریلو مارکیٹنگ کی سہولیات کو بہتر بنانا،5))  وسائل کے فرق کو پُر کرنے اور جاری بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کی تکمیل میں سہولت فراہم کرنا۔

پراجیکٹ کی تجاویز جس کی کل لاگت کے طورپر  ایف آئی ڈی ایف  کے تحت 3783.46 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی ہے جس میں مہاراشٹر کے نجی کاروباریوں کی 4 تجاویز بھی شامل ہیں جن کی کل لاگت 200000 روپے ہے۔ 2.714 کروڑروپے  ریاست مہاراشٹر کوایف آئی ڈی ایف کے تحت منظور شدہ پروجیکٹوں کی ضلع وار تفصیلات جدول  ایک میں دی گئی ہیں۔ ایف آئی ڈی ایف اندرون ملک ماہی گیری کی مختلف سرگرمیوں کی ترقی کے لیے رعایتی مالی معاونت کی سہولت فراہم کرتا ہے جس میں بروڈ بینکوں کا قیام، ہیچریوں کی ترقی، آبی زراعت کی ترقی، آبی ذخائر میں کیج کلچر کا قیام، آئس پلانٹس کی تعمیر، کولڈ اسٹوریج کی تعمیر، مچھلی کی نقل و حمل  اور فش فیڈ ملز، فش پروسیسنگ یونٹ وغیرہ کی سہولیات شامل ہیں۔ چونکہ یہ اسکیم ڈیمانڈ پر مبنی ہے، اس لیے ریاست کے لحاظ سے کوئی فزیکل اہداف مقرر نہیں کیے گئے ہیں۔

نمبر شمار

پروجیکٹ کا نام

ضلع کا نام

سال

پروجیکٹ کی کل لاگت

1.

چھوٹے پیمانے پر کیکڑے کا قیام

ہیچری

رائے گڑھ

2019-20

1.500

2.

بیک یارڈ بائیو فلوک - ایکوا کلچر پر مبنی

یونٹ

ناگپور

2020-21

0.091

3.

بڑا  ریسر کیولیٹری ایکواکلچر سسٹم

امراوتی

2020-21

0.500

4.

آر اے ایس پلانٹ

پونے<

2021-22

0.623

کل

2.714

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

یہ معلومات  ماہی پروری،مویشی پروری  اور ڈیری کے وزیر جناب پرشوتم روپالا نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

<><><><><>

ش ح-ا م-ج

U.No. : 13711



(Release ID: 1777852) Visitor Counter : 129


Read this release in: English