وزارات ثقافت
معدوم ہونے کے خطرے سے دوچار زبانوں سمیت تمام بھارتی زبانوں کے فروغ کی غرض سے ‘‘ بھارت کی معدوم ہونے کے خطرے سے دوچار زبانوں کے تحفظ اور انہیں اصل حالت میں محفوظ رکھنے سے متعلق اسکیم( ایس پی پی ای ایل)
Posted On:
02 DEC 2021 5:49PM by PIB Delhi
ثقافت ، سیاحت اور شمال مشرقی خطے کی ترقی کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے آج راجیہ سبھا میں یہ جانکاری فراہم کی۔
حکومت کی پالیسی ہے کہ معدوم ہونے کے خطرے سے دوچار زبانوں سمیت تمام بھارتی زبانوں کو فروغ دیاجائے۔ حکومت ہند نے ‘‘بھارت کی معدوم ہونے کے خطرے سے دوچار بھارتی زبانوں کے تحفظ اور انہیں اصل حالت میں برقرار رکھنے سے متعلق اسکیم( ایس پی پی ای ایل) کے نام سے معروف ایک اسکیم کاآغاز کیا ہے۔ اس اسکیم کے تحت میسور کا بھارتی زبانوں سے متعلق مرکزی ادارہ( سی آئی آئی ایل) ، دس ہزار سے کم افراد کے ذریعہ بولی جانے والی بھارت کی تمام مادری زبانوں / زبانوں، جو معدوم ہونے خطرے سے دوچار زبانیں کہلاتی ہیں، کے تحفظ، انہیں اصل حالت میں برقرار رکھنے اوردستاویزات تیار کرنے کا کام کررہا ہے۔
مذکورہ اسکیم کے پہلے مرحلے میں،پورے بھارت سے معدوم ہونے کے خطرے سے دوچار مادری زبانوں/ زبانوں کاانتخاب کیا گیا ہے جن کا ترجیحی بنیاد پر مطالعہ اور دستاویز بندی کی جائے گی۔
یونیورسٹی گرانٹس کمیٹی(یو جی سی) نے بھی معدوم ہونے کے خطرے سے دوچار زبانوں کے تحفظ کے مقصد سے دو اسکیموں کاآغاز کیا ہے۔ ان اسکیموں کے نام ہیں:
‘‘ بھارت کی دیسی زبانوں اور معدوم ہونے کے خطرے سے دوچار زبانوں کے مطالعہ اور تحقیق کے لئے ریاستی یونیورسٹیوں کے لئے مالی امداد’’ اور ‘‘ مرکزی یونیورسٹیوں میں معدوم ہونے کے خطرے سے دوچار زبانوں کے لئے مراکز کا قیام’’
یونیورسٹی گرانٹس کمیٹی یو جی سی اور بھارتی زبانوں کے مرکزی انسٹی ٹیوٹ سی آئی آئی ایل نے سال 2016-02015 اور سال 2020-2019 کے دوران معدوم ہونے کے خطرے سے دوچار بھاتی زبانوں کے تحفظ سے متعلق اپنی اپنی اسکیموں کے تحت 45.89 کروڑ روپے کی رقم جاری کی ہے۔
یو جی سی( مرکزی یونیورسٹیوں کے معدوم ہونے کے خطرے سے دوچار زبانوں کے مراکز)
|
Rs.26.10 crore
|
یو جی سی( ریاستوں یونیورسٹیوں کے مالی امداد
|
10.35 crore
|
سی آئی آئی ایل ( ایس پی پی ای ایل)
|
Rs.9.44 crore
|
****************
(ش ح۔ع م۔ رض)
U NO:13675
(Release ID: 1777550)
Visitor Counter : 178