وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

سمندرمیں بیش قیمتی زندگیاں بچانے کے لئے انڈمان و نکوبار جزائر کے ماہی گیروں  اور محکمہ جنگلات کو اعزازسے سرفراز کیاگیا

Posted On: 02 DEC 2021 6:53PM by PIB Delhi

 نئی دہلی ، 2؍دسمبر:

اہم جھلکیاں

سمندرمیں 10ہزارسے زیادہ زندگیاں بچائی گئیں

انڈین کوسٹ گارڈ کھوجی اور بچاؤ کاموں کے لئے نوڈل ایجنسی ہے ۔ اس کے پاس وقف شدہ سمندری بچاؤ اشتراک مراکز (ایم آرسی سی ) اورسمندری بچاؤ ذیلی مراکز (ایم آرایس سی ) ہیں ، جو تلاشی اور بچاؤ (ایس اے آر) مشنوں  کے اشتراک کے لئے موصولہ بحرانی /خبردارکرنے والے پیغامات کا جواب دینے کے لئے 24گھنٹے کام کررہے ہیں ۔ اب تک انڈین کوسٹ گارڈ کے ، گارڈ س کے ذریعہ سمندرمیں  دشواریوں میں پھنسے  10ہزار262لوگوں کی بیش قیمت زندگیاں بچائی گئی ہیں ۔

کوسٹ گارڈ ، پالیسی ساز امورپر تبادلہ خیال کرنے ، رہنما خطوط اور عملی منصوبہ تیارکرنے ، قومی تلاشی اور راحت وبچاؤ اسکیموں کے موثر تجزئیے کرنے اور مرچنٹ میرینرس ، سرکاری مالکانہ حقوق والے جہازوں،  سمندری برادری اور ماہی گیروں کے ذریعہ ایس اے آرمیں  تعاون کو تسلیم کرنے کے لئے ہرسال قومی سمندری تلاشی اور بچاؤبورڈ (این ایم ایس اے آر) کی میٹنگ منعقد کرتاہے ۔

اس سال این ایم ایس اے آربورڈ کی 19ویں میٹنگ 25نومبر ، 2021کو منعقد کی گئی تھی ، جس میں مرکز کے زیرانتظام انڈمان اورنکوبار جزائر کے نمائندوں کو سمندرمیں  بیش قیمت جانیں  بچانے میں  قابل تعریف تعاون کے لئے نئی دہلی میں سالانہ ایس اے آر(تلاشی اوربچاؤ)اعزا ز سے سرفراز کیاگیاتھا۔ اعزاز پانے والوں میں کیمپ بیل خلیج کے ایک ماہی گیر جناب وی راجہ راؤشامل تھے ، جنھیں  24جون ، 2021کو مچھلی پکڑنے والی  ڈوبتی ہوئی کشتی ، منی کنّا سے تین قیمتی زندگیاں بچانے کے لئے سال 2021کے لئے ‘ایس اے آرایوارڈفار فشرمین ’ سے سرفراز کیاگیاتھا، اور انڈمان ونکوبار محکمہ جنگلات کو انجن فیل ہونے کی وجہ سے مچھلی پکڑنے والی کشتی سے تین زندگیاں بچانے کے لئے ‘ایس اے آرایوارڈ فار اشوریونٹ ’سے سرفراز کیاگیا۔ یہ اعزاز سمندرمیں قیمتی زندگیاں بچانے کے لئے رضاکارانہ کوششوں کو پہچا ن دیتے ہیں اور مرکزکے زیرانتظام علاقے انڈمان ونکوبار کے کارکنان کے لئے دواعزاز ، ان جزائرمیں تلاشی اوربچاؤ کی مدد کے طورطریقوں  کو تسلیم کرتے ہیں ۔

**************

 

(ش ح ۔ ش ت۔ ع آ)

U-13671


(Release ID: 1777535) Visitor Counter : 161


Read this release in: English , Hindi