جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت
سمندر کے کنارے ہوائی چکی کے لیے مہارت کا مرکز
Posted On:
02 DEC 2021 5:14PM by PIB Delhi
نئی دہلی،02 دسمبر، 2021/حکومت ہند نے این آر ای ٹکنالوجی تیار کرنے کے مقصد سے ڈینمارک اور بھارتی کمپنیوں کے درمیان نئی اور قابل تجدید توانائی کے شعبے میں تعاون کے لیے 06.02.2008 کو ڈینمارک کی حکومت کے ساتھ ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے ہیں۔ مفاہمت نامے کے لائحہ عمل کے تحت سمندر کے کنارے ہوائی چکی سے تیار کی جانے والی بجلی پر مرکوز قابل تجدید توانائی کے میدان میں تعاون سے متعلق ایک اہم معاہدے پر 06.03.2019 کو دستخط کیے گئے۔ یہ رسم نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت اور سلطنت ڈینمارک کی توانائی ، صرسے اور آب و ہوا کی وزارت کے درمیان انجام دی گئی۔
یہ جانکاری نئی اور قابل تجدید توانائی اور بجلی کے مرکزی وزیر جناب آر کے سنگھ نے لوک سبھا میں آج ایک تحریر جواب میں فراہم کی۔
۔۔۔
ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔
U –13664
(Release ID: 1777493)
Visitor Counter : 140