محنت اور روزگار کی وزارت
پردھان منتری شرم یوگی مان دھن پنشن اسکیم کے تحت تقریباً 46 لاکھ غیر منظم کارکنوں کو رجسٹر کیا گیا ہے
Posted On:
02 DEC 2021 7:33PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 2 دسمبر ،2021
ماہانہ پنشن کی شکل میں بڑھاپے کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے، حکومت ہند نے سال 2019 میں پردھان منتری شرم یوگی مان دھن پنشن اسکیم (پی ایم ،ایس وائی ایم )شروع کی تھی۔ اس اسکیم کے تحت کم از کم یقین دہانی شدہ ماہانہ پنشن تین ہزار روپے 60 سال کی عمر کو پہنچنے کے بعد غیر منظم کارکنوں کو فراہم کیے جائیں گے۔
25 نومبر 2021 تک، اس اسکیم کے تحت کل 45,77,295 غیر منظم کارکنوں کو رجسٹر کیا گیا ہے، جب کہ اتر پردیش میں 6، غیر منظم شعبے کے 36,275 کارکنوں کو پی ایم ،ایس وائی ایم پنشن اسکیم کے تحت اندراج کیا گیا ہے۔
تمام ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومتوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ اس اسکیم کو مقبول بنائیں اورپی ایم ایس وائی ایم اسکیم کے تحت اندراج کے لیے ٹارگیٹ گروپس/اہل کارکنوں کو متحرک کریں۔ زیادہ تر ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام حکومتوں نے پی ایم-ایس وائی ایم اسکیم کے نفاذ میں تعاون بڑھایا ہے اور غیر منظم کارکنوں کو متحرک کرنے کے لیے موثر اقدامات کیے ہیں۔
مرکزی حکومت نےپی ایم ،ایس وائی ایم سکیم کے تحت اندراج کو بڑھانے کے لئے بھی کئی اقدامات کئے ہیں جیسے کہ ریاستوں اور مرکز زیر انتظام علاقوں کے ساتھ اسکیم کی پیش رفت کا وقتاً فوقتاً جائزہ لینا،آئی ای سی سرگرمیوں کے ذریعے اسکیم کی تشہیر، ریاستی سطح کی نگرانی کمیٹیوں(ایس ایل ایم سی )کی تشکیل اور ریاستی حکومتوں کے ذریعے استفادہ کنندگان کو متحرک کرنے کو یقینی بنانے کے لیے ضلعی سطح پر عمل درآمد کمیٹیاں(ڈی ایل آئی سی)۔
یہ معلومات مزدور اور روزگار کے مرکزی وزیر مملکت جناب رامیشور تیلی نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔
<><><><><>
ش ح-ا م-ج
U.No. : 13667
(Release ID: 1777439)
Visitor Counter : 197