وزارت دفاع
سمندر میں بھارتی ساحلی حفاظتی دستہ کے ذریعہ بچاؤ کی کارروائی
Posted On:
02 DEC 2021 7:08PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 2/دسمبر 2021 ۔ ایم وی کوارٹی کے انجن روم میں زبردست آگ پکڑنے کی خبر لکشدیپ ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ کے ذریعے کوسٹ گارڈ میری ٹائم ریسکیو کوآرڈنیشن سینٹر ممبئی کو دی گئی۔ اس جہاز میں 624 مسافر اور 85 عملے کے اہلکار سوار تھے۔ جہاز کوارٹی سے اینڈروتھ جارہا تھا۔
جہاز کے مستعد عملہ کے ذریعے آگ پر قابو پایا گیا اور اس علاقہ میں تعینات انڈین کوسٹ گارڈ کے جہاز سمرتھ کو مدد کے لئے فوراً روانہ کیا گیا۔ ایم وی کوارٹی پر کوسٹ گارڈ شپ سمرتھ کی ایک اسپیشلسٹ ٹیم پہنچی۔ سمرتھ جزیرۂ کوارٹی سے 30 میل کی دوری پر تھا۔ جہاز کو نان آپریشنل پایا گیا، کیونکہ انجن کا استعمال پروپلسن کے لئے مزید نہیں کیا جاسکتا تھا۔ مزید برآں آگ لگنے کے سبب جہاز پر موجود جنریٹر کے کام نہ کرنے سے شیل ڈور کو مسافروں کے محفوظ اور تیزی کے ساتھ انخلاء کے لئے آپریٹ نہیں کیا جاسکتا تھا، لہٰذا کوسٹ گارڈ شپ نے یہ فیصلہ کیا کہ جہاز کو محفوظ مقام پر سبھی عملہ اور مسافروں کو پہنچانے کے لئے اینڈروتھ تک کھینچ کر لے جایا جائے۔ تاریکی والے گھنٹوں میں آئی سی جی ایس سمرتھ کے ذریعہ ایم وی کوارٹی کو کھینچ کر لے جایا گیا۔ جہاز کو انڈین کوسٹ گارڈ شپ سمرتھ کے ذریعے 2 دسمبر 2021 کی صبح میں اینڈروتھ لایا گیا۔ سبھی مسافروں کو اینڈروتھ میں اتارا گیا۔ خبر ہے کہ سبھی مسافر اور عملہ کے افراد محفوظ ہیں۔
******
ش ح۔ م م۔ م ر
U-NO.13666
(Release ID: 1777431)
Visitor Counter : 174