ایٹمی توانائی کا محکمہ
مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ گزشتہ دہائی (12۔2011 سے 21۔2020 ) کے دوران 374383 ملین یونٹوں کےنشانے کے برخلاف 381593 ملین یونٹ نیوکلیائی بجلی پیدا کی گئی
انہوں نے کہا کہ اس وقت 6780 ایم ڈبلیو کی نیوکلیائی پاور صلاحیت 2031 تک بڑھ کر 22480 ایم ڈبلیو ہوجائے گی
Posted On:
02 DEC 2021 3:52PM by PIB Delhi
سائنس و ٹکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ارضیاتی سائنس کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، وزیراعظم کے دفتر، عملے، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلا کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ گزشتہ دہائی (12۔2011 سے 21۔2020 ) کے دوران 374383 ملین یونٹوں کےنشانے کے برخلاف 381593 ملین یونٹ نیوکلیائی بجلی پیدا کی گئی۔
آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں وزیر موصوف نے بتایا کہ نیوکلیائی پیداوار کے نشانوں کو تعین سالانہ بنیاد پر کیا جاتا ہے۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ نیوکلیائی پیداوار کو فروغ دینے کے لئے حکومت نے مجموعی طور پر 9000 میگا واٹ کے نئے نیوکلیائی پاور پروجیکٹوں کے لئے انتظامی اور مالیاتی منظوری دے دی ہے۔زیر تعمیر پروجیکٹوں کے مکمل ہونے پر اور جن کو منظوری دی گئی ہے ان کے مکمل ہونے پر 6780 ایم ڈبلیو کی موجودہ نیوکلیائی پاور صلاحیت کو 2031 تک بڑھ 22480 ایم ڈبلیو ہوجائے گی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ا گ ۔ن ا۔
U-13633
(Release ID: 1777412)
Visitor Counter : 193