اقلیتی امور کی وزارتت

اقلیتوں کے خلاف مظالم

Posted On: 02 DEC 2021 4:14PM by PIB Delhi

نئی دہلی،2 دسمبر 2021: 

آئین ہند کے ساتویں شیڈول کے مطابق "پبلک آرڈر اور "پولیس" ریاستی موضوعات ہیں۔ امن و امان کو برقرار رکھنے، اقلیتوں سمیت تمام شہریوں کے خلاف جرائم کے اندراج اور مقدمہ چلانے کی ذمہ داری، متعلقہ ریاستی حکومتوں پر عائد ہوتی ہے۔ اسی کے مطابق، انفرادی کمیونٹی کے خلاف حملوں سے متعلق مخصوص اعدادوشمارکو مرکزی طور پر قائم نہیں رکھا جاتا ہے۔

حکومت ہند، ملک میں داخلی سلامتی اور امن و امان کی صورتحال پر نظر رکھتی ہے اور امن، عوامی سکون اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کے لیے، وقتاً فوقتاً مناسب مشورے جاری کرتی ہے۔ سنٹرل آرمڈ پولیس فورسز (سی اے پی ایف)، ریاستی حکومتوں کی درخواست پر، امن و امان اور عوامی سکون کو برقرار رکھنے کے لیے ان کی مدد کرنےاور معاونت کے لیے تعینات کی جاتی ہیں۔

حکومت ہند نے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے رہنما خطوط جاری کیے ہیں، جو کسی بھی طرح کے تشدد سے پیدا ہونے والی صورت حال سے نمٹنے کے لیے، معیاری عمل آوری کے طریقہ کار کا تعین کرتے ہیں۔ ان رہنما خطوط کا مقصد فرقہ وارانہ یا اس طرح کے کسی بھی قسم کے تشدد کو روکنے اور اس سے پہلے کی صورتحال میں چوکسی، محتاط منصوبہ بندی اور تیاری کے اقدامات کو برقرار رکھنا ہے۔

یہ معلومات، مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور جناب مختار عباس نقوی نے، آج لوک سبھا میں، ایک تحریری جواب میں بہم پہنچا ئیں۔

*****

U.No.13642

(ش ح - اع - ر ا)   



(Release ID: 1777371) Visitor Counter : 135


Read this release in: English , Tamil