وزارت خزانہ
انکم ٹیکس محکمے نے مہاراشٹرکے ممبئی اورنوی ممبئی خطے میں رئیل اسٹیٹ گروپ کے خلاف تلاشی کی کارروائی انجام دی
Posted On:
02 DEC 2021 1:54PM by PIB Delhi
نئی دہلی ، 2؍دسمبر:انکم ٹیکس محکمے نے 25نومبر ، 2021کو ممبئی اورنوی ممبئی خطے میں رہائشی اورتجارتی پروجیکٹوں کی تعمیر میں شامل ریئل اسٹیٹ گروپ کے خلاف تلاشی اورضبطی کی کارروائی انجام دی ۔گروپ نے بنیادی طورپر کچی آبادی کی بحالی کے پروجیکٹوں میں اپنا پیسہ صرف کررکھاہے ۔ 30احاطوں پر تلاشی کی کارروائی انجام دی گئی ۔
تلاشی کی کارروائی کے دوران گروپ کے ذریعہ اپنائے گئے ٹیکس چوری کے مختلف طریقوں کا پتہ چلا۔ مختلف دستاویزی اورڈجیٹل ثبوت ملے ہیں اور نقدکی رسیدوں کو ضبط کیاگیا ہے جن سے ظاہرہوتا ہے کہ 100 کروڑ روپئے کی ہیراپھیری ہوئی ہے اور یہ فلیٹس کی فروخت کیلئے ادائیگی کی گئی رقم ہے جس کا رجسٹر میں کوئی حساب کتاب نہیں ہے۔ اس طرح کے لین دین پر آن منی کی رسید کی حقیقت ،تلاشی کی کارروائی کے دوران درج کئےگئے بیان سے بھی ثابت ہوتا ہے۔ گروپ کے ذریعہ اپنائے گئے طریقوں میں گاہکوں کیلئے آن منی عنصر کے مساوی طریقوں میں ہنڈی کا استعمال اور فلیٹ کے رجسٹریشن کے بعد تباہ کردئے گئے ہنڈی کے کام شامل ہیں۔
نہ صرف کچی بستیوں کے اصل کرایہ داروں کو رہائشی یونٹ خالی کرنے کے لیے کی گئی کارروائی بلکہ کچھ دیگر افراد کو بھی کچی آبادیوں سے جائیدادوں کو خالی کرنے میں سہولت فراہم کرنے کے لیے کی گئی بے حساب نقد ادائیگیوں سے متعلق مجرمانہ شواہد ملے ہیں اور ضبط کیے گئے ہیں۔
مزید شواہد سے بے ضابطگیوں اور سلم رہائیبلٹیشن اتھارٹی (ایس آر اے ) کی رہنماہدایات کی خلاف ورزی کا پتہ چلا ہے۔
ثبوتوں کے ابتدائی تجزیہ سے پتہ چلا ہے کہ گروپ نے نقد میں ادائیگی کرکے ایک کمپنی میں کنٹرولنگ حصص حاصل کی ہے۔
تلاشی کی کارروائی کے نتیجے کے طور پر 6.00 کروڑ سے زیادہ نقد غیراعلانیہ رقم کو ضبط کرلیا گیا ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہے۔
**************
(ش ح ۔ ع ح ۔ ع آ)
U-13628
(Release ID: 1777230)
Visitor Counter : 181