خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

خواتین واطفال کی ترقی کی وزارت کے ذریعہ اٹھائے گئے اقدامات کی صورت حال  

Posted On: 01 DEC 2021 5:00PM by PIB Delhi

 نئی دہلی ، یکم ؍دسمبر: خواتین واطفال کی ترقیات کی مرکزی وزیرمحترمہ اسمرتی زوبن ایرانی نے آج راجیہ  سبھا میں تحریری جواب میں معلومات فراہم کرتے ہوئے بتایاکہ فی الحال ملک بھرمیں 7075پروجیکٹوں  اور 1389110 آپریشنل آنگن واڑی مراکز کے ذریعہ آنگن واڑی خدمات اسکیم،  نافذ کیاجارہاہے ۔ جس میں 9.06کروڑمستفدین کو شامل کیاگیاہے ۔

ملک بھرمیں غذائی قلت کے مسئلے سے نمٹنے کے لئے بچوں میں غذائیت کے نتائج کو بہتربنانے کی خاطر حکومت درج ذیل اقدامات کررہی ہے ۔

  1. حکومت نے غذائی قلت کے مسئلے کو اعلیٰ ترجیح دی ہے اور بچوں کی فلاح وبہبود سے متعلق مربوط خدمات  (آئی سی ڈی ایس ) کے تحت آنگن واڑی خدمات ، نوعمر  لڑکیوں کے لئے اسکیم اور پردھان منتری وندنا یوجنا (پی ایم ایم وی وائی ) جیسی اسکیموں کو نافذ کررہی ہے ۔آنگن واڑی خدمات اسکیم کے تحت گرم پکاہواکھانا ، صبح کا ناشتہ اور گھرلے جانے کے راشن کی شکل میں غذائیت فراہم کی گئی ہیں ۔
  2. 8مارچ ، 2018کو پوشن ابھیان کی شروعات کی گئی تھی ، جس کا مقصد ملک میں  منظم اور نتائج پرمبنی عمل کے ذریعہ مرحلہ وارطریقے سے غذائی قلت کے مسئلہ کو کم کرنا ہے ۔
  3. حکومت  نے بجٹ 22-2021میں پوشن 2.0کے لئے کئے گئے  اعلان  کے تحت صحت وتندرستی  ،بیماری اور غذائی قلت سے نمٹنے جیسے امورپرتوجہ دینے کے ساتھ غذائیت کے سازوسامان ، ترسیل ، رسائی اور نتائج کو مستحکم بنانے کے لئے اقدامات کئے ہیں۔ غذائی معیار  اورٹیسنگ کو بہتربنانے ، ترسیل کو مستحکم بنانے اور حکمرانی میں بہتری کے لئے ایک مضبوط آئی سی ٹی پلیٹ فارم ، پوشن ٹریکر کے تحت ٹکنالوجی سے فائدہ اٹھانے کے لئے بھی  اقدامات  کئے گئے ہیں ۔ حکومت نے غذائی تحفظ اور معیاری ایکٹ 2006  اوراس کے بعد جو ضابطے بنائے گئے ہیں ، کے تحت طے شدہ معیارکے مطابق غذائی معیارکو یقینی بنانے کے لئے ریاستوں اورمرکزکے زیرانتظام علاقوں کو  مشورہ دیا ہے ۔ریاستوں اور مرکزکے زیرانتظام علاقوں کو سوئے تغذیہ اوربیماریوں سے متعلق مسائل  کی روک تھام کے لئے آیوش سسٹم کے استعمال کو فروغ دینے کا بھی مشورہ دیاگیاہے ۔ آنگن واڑی مراکز پر پوشن واٹیکا کے فروغ کی حمایت کے لئے پروگرام  کی بھی شروعات کی گئی ہے تاکہ غذائیت کے طریقہ کارمیں روایتی علم کا فائدہ اٹھاتے ہوئے  غذائی تنوع کے فرق کو پوراکیاجاسکے ۔
  4. اضافی غذائیت کی ترسیل اور 13جنوری ، 2021 تک غذائی نتائج کا پتہ لگانے کی خاطر شفافیت اورجواب دہی کے لئے رہنما ہدایات جاری کئے گئے ہیں ۔
  5. عالمگیر حفاظتی ٹیکہ پروگرام (یوآئی پی ) کے تحت بھارت سرکاررسائی اور سہولت پرمبنی ٹیکہ کاری س کے ذریعہ حفاظتی ٹیکوں کی خدمات فراہم کررہی ہے ۔ ٹیکہ لگانے کے معمول کی سرگرمیوں میں وقتاًفوقتاًتیزی آرہی ہے ۔مشن اندردھنش اور
  6. تیز تراندردھنش وقت وقت پر ٹیکہ کاری ،جزوی طورپر ٹیکہ کاری اور جن بچوں کو ٹیکہ کاری نہیں کی گئی ہے ، ان کے لئے مشن کام کررہاہے ۔مزید یہ کہ الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا جیسے ریڈیو ، ٹیلی ویژن ، پوسٹر، اشتہار ، سوشل میڈیا پلیٹ فارم وغیرہ کے ذریعہ  نسلی مطالبات کے لئے مختلف سرگرمیاں انجام دی جارہی ہیں ۔ گزشتہ دوسالوں کے اندرتمل ناڈو میں  آنگن واڑی سروس اسکیم کے تحت فنڈ مختص کئے گئے ہیں ، اوراس کا استعمال کیاگیاہے ۔اس کی تفصیلات مندرجہ ذیل ہیں :

(لاکھ روپے میں )

2019-20

2020-21

APIP Approved

Funds released

Funds Utilized

APIP Approved

Funds released

Funds Utilized

74671.97

64868.45

65280.11

75438.25

61071.19

63229.50

 

**************

 

(ش ح ۔ ع ح ۔ ع آ)

U-13623


(Release ID: 1777201) Visitor Counter : 135
Read this release in: English , Tamil