خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
تحفظ اطفال خدمات اسکیم
प्रविष्टि तिथि:
01 DEC 2021 5:00PM by PIB Delhi
نئی دہلی ، یکم ؍دسمبر:خواتین اوراطفال کی ترقیات کی مرکزی وزیرمحترمہ اسمرتی زوبن ایرانی نے آج راجیہ سبھا میں تحریری جواب میں معلومات فراہم کرتے ہوئے بتایاکہ 2011کی مردم شماری کے مطابق 472ملین بچے 18سال کی عمرسے کم ہیں اور کل آبادی کا 39فیصد حصہ ہیں ۔ وزارت، مرکز کی اعانت یافتہ اسکیم بچوں کے تحفظ کی خدمات (سی پی ایس ) اسکیم کو نافذ کررہی ہے ۔ جس کے تحت بچوں کو ضرورت کے مطابق اور دشوارگزارحالات میں ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام حکومتوں کو مدد فراہم کی جاتی ہے ۔ سی پی ایس اسکیم کے تحت قائم بچوں کی دیکھ بھال کا ادارہ (سی سی آئی ) عمرکے لحاظ سے مناسب تعلیم ،پیشہ ورانہ تربیت تک رسائی ، تفریح ، صحت کی دیکھ بھال ،مشاورت وغیرہ کے لئے مددکرتاہے اور مساوی طورپر دیہی اورشہری بچوں کے لئے خدمات فراہم کرتاہے ۔
بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے قومی کمیشن (این سی پی سی آر)،خواتین واطفال کی ترقی کی وزارت کی ماتحتی میں ایک خود مختارادارہ ہے ۔ جسے تمام قوانین ،پالیسیوں ،پروگراموں اور انتظامی نظام کو یقینی بنانے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے ، جو بچوں کے حقوق کے نقطہ نظرسے مطا بقت رکھتے ہیں۔ جیسا کہ ہندوستان کی آئین اور اقوام متحدہ کے بچوں کے حقوق کے کنونشن میں درج ہے ۔ این سی پی سی آر بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے ریاستی کمیشن کے ساتھ مل کر مشاورت ، ویبنار ، بچوں کے حقوق کے حوالے سے تخلیقی سازوسامان کی تیاری ، تندرستی ، غذائیت وغیرہ کے ذریعہ مختلف اقدامات کررہاہے ۔این سی پی سی آر مختص بجٹ سے ان سرگرمیوں کو انجام دے رہاہے ۔ سال 21-2020کے لئے 1800لاکھ بجٹ مختص کئے گئے تھے اور سال 21-2020کے لئے سی پی ایس اسکیم کے تحت ریاستوں /مرکز کے زیرانتظام علاقوں کو 70977.53لاکھ رقوم کو جاری کیاگیاہے ۔
**************
(ش ح ۔ ع ح ۔ ع آ)
U-13621
(रिलीज़ आईडी: 1777172)
आगंतुक पटल : 150