اسٹیل کی وزارت

فولاد کی پیداوار بڑھانے کے لیے کئے گئے اقدامات

Posted On: 01 DEC 2021 6:42PM by PIB Delhi

نئی دہلی یکم دسمبر 2021

فولاد کے مرکزی وزیر جناب رام چندر پرساد سنگھ نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ فولاد ایک غیر منضبط شعبہ ہے اور وزارت کا رول ایک سہولت کار کا ہے۔ فولاد کو نصب اور اس کو استعمال کرنے  کی صلاحیت بڑھانے سے متعلق فیصلہ،انفرادی کمپنی (پرائیویٹ اور سرکاری سیکٹر دونوں) کے ذریعہ ٹیکنو کمرشیل غور وخوض کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔ البتہ حکومت نے ملک میں فولاد کی پیداوار کو بڑھانے کے لئے حسب ذیل اقدامات کئے ہیں۔

  • ہندوستان میں بنائے گئے فولاد کی خریدار کو فروغ دینے کے لئے گھریلو تیار کردہ آئرن اور اسٹیل پروڈکٹس (ڈی ایم آئی اور ایس پی) پالیسی کا نوٹیفکیشن۔
  • ملک میں پیدا ہونے والے کباڑے کی دستیابی کو بڑھانے کے لئے اسٹیل اسکریب رسائیکلنگ کا نوٹیفکیشن۔
  • غیر معیاری اسٹیل کی درآمد اور مینوفیکچرنگ روکنے کے لئے اسٹیل کوالٹی کنٹرول آرڈرس کا جاری کیا جانا۔
  • فولاد کی درآمدات کی پیشگی اندراج کے لئے اسٹیل امپورٹ مانیٹرنگ سسٹم (ایس آئی ایم ایس)
  • 6322 کروڑ روپے کے خاکہ کے ساتھ مخصوص فولاد کے لئے پیداوار سے جڑی ترغیبی اسکیم۔
  • مرکزی حکومت اور ریاستی سرکاروں کے متعلقہ محکموں اور وزارتوں کی جانب سے اپنے مسائل حل کرنے کے لئے گھریلو فولاد صنعت کے سربراہوں اور صنعتوں کی انجمنوں سمیت مختلف فریقوں کے ساتھ مصروفیات۔
  • ملک میں اسٹیل کی مجموعی مانگ اور اسٹیل کے استعمال کو بڑھانے کے لئے ریلوے، دفاع، پٹرولیم اور قدرتی گیس، مکانات، شہری ہوا بازی، سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہیں، زراعت اور دیہی ترقی کے سیکٹروں سمیت موجودہ شراکت داروں کے ساتھ وابستگی۔
  • اسٹیل کے شعبے میں سرمایہ کاری راغب کرنے کے لئے وزارت میں پروجیکٹ ڈیولپمنٹ سیل کا قیام۔

**********

 

ش ح۔ ش ر۔ ع ر۔

U-13620



(Release ID: 1777156) Visitor Counter : 123


Read this release in: English