کوئلے کی وزارت
کوئلہ کانوں میں حفاظتی اقدامات
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
01 DEC 2021 2:19PM by PIB Delhi
نئی دہلی ، یکم ؍دسمبر:کانوں کی حفاظت کے ڈائریکٹوریٹ جنرل (ڈی جی ایم ایس ) کے افسران کے ذریعہ تمام مہلک حادثات ، بڑے سنگین حادثات اور خطرناک واقعات کی تحقیقات انجام دی جاتی ہیں ، تاکہ کوئلے کی کان کنی میں حادثات وواقعات کی وجوہات اور حالات کا پتہ لگایاجاسکے۔تحقیقات کے نتائج کے مطابق مائنس ایکٹ ، 1952کی فعات کے مطابق مناسب کارروائی یااقدامات کئے جاتے ہیں ، تاکہ اس طرح کے باربار حادثات یاخطرناک واقعات کو روکا جاسکے ۔ اٹھائے گئے اقدامات درج ذیل ہیں :
- تجزیاتی بنیاد پر صنعت کو وقتاًفوقتاًتکنیکی سرکلر جاری کئے جاتے ہیں ۔
- کان کنی کی حفاظت پر قومی کانفرنس (این ایس سی ) ایک قومی سہ فریقی فورم ہے ، جس کا وقتاًفوقتاًانعقاد ہوتاہے ، جس میں کان کنی کے حادثات کی روک تھام اورحفاظت کو بہتربنانے پر تفصیلی غوروخوض کیاجاتاہے اوراین ایس سی کی سفارشات کو سرکلرس کی شکل میں پھیلایاجاتاہے اور کوئلہ پیداکرنے والی مختلف کمپنیوں کے ذریعہ وقتاًفوقتاًتجزیہ کیاجاتاہے ۔
- معروف اداروں اور سائنسی اداروں کی مدد سے محفوظ ورکنگ کلچر کاپتہ لگانے کے لئے سائنسی مطالعہ انجام دیاجاتاہے ۔
- خطرے کے تجزیئے کی بنیادپروقتاًفوقتاًمعائنہ کیاجاتاہے ۔
- کان کنی ایکٹ ، 1952کی دفعہ 22اے کے تحت نوٹسوں میں تبدیلی کرکے اسے دوبارہ جاری کیاجاتاہے ۔
- رپورٹ کی تحقیقاتی نتائج کی بنیاد پر حادثے کے ذمہ دارافراد کے خلاف پینل کی کارروائی عمل میں لائی جاتی ہے ۔
- کوئلہ کی کان کنی کا ضابطہ ، 2017نافذ کیاجارہاہے ، جس میں خطرے کی بنیاد پر حفاظتی بندوبست کی منصوبہ بندی (ایس ایم پی ) اور حفاظتی آپریٹنگ طریقہ کار(ایس اوپیز ) کی تیاری کے لئے ضابطے فراہم کیے گیے ہیں ۔
کوئلے کی کان کنی کے ضابطے ، 1957میں مناسب ترمیم کی گئی ہے ، جس میں کوئلے کی کان کنی کے ضابطے ،2017کا ضابطہ 106کے تحت اوپن کا سٹ کول مائنس پر کام کے طریقوں ، گڈھے کاآخری ڈھلان ، کوڑا کرکٹ کی جگہوں پرڈھلان اور ڈھلان کے استحکام کی نگرانی کے لئے سائنسی مطالعہ کرائے جانے کی خاطر دفعات کو شامل کیاگیاہے ۔تمام کانیں میکانائزڈ اوپن کاسٹ ورکنگ کی شروعات سے قبل کوئلہ کی کانوں کے ضابطے ، 2017کی ان دفعات کے تحت سائنسی مطالعہ کراتی ہیں اور سائنسی مطالعہ کی رپورٹ کی سفارشات کے مطابق کام کو انجام دیاجائے گا۔ تودے کھسکنے ، ڈھلان کی ناکامی کی صورت میں تحقیقات انجام دی جاتی ہیں اور منیجمنٹ نے تازہ سائنسی مطالعہ کرانے اور اس طرح کے ڈھلان کی ناکامی کو روکنے کے لئے کام کے پیمانے کاجائزہ لینے کے لئے ہدایت دی ہیں۔
کوئلہ میں ڈھلان کی منظم نگرانی اور دھات کی کان کنی کے لئے رہنماہدایات جاری کئے گئے ہیں اور ڈھلان کے استحکام کی بروقت نگرانی کے سلسلے میں ڈی جی ایم ایس (ٹیک) سرکلر نمبر 02 ، 2020 مورخہ 9جنوری ، 2020سرکولیٹ کیاگیاہے ۔
بعض کان کنی کے شعبے کو خودکارالارم سسٹم جیسے اوپن کاسٹ مائنس پر حادثے کی جلد وارننگ کے لئے ڈھلان کے استحکام کا راڈار (ایس ایس آر) فراہم کیاگیاہے ۔دیگرکان کنوں میں ڈھلان کے استحکام کی مستقل نگرانی کی جارہی ہے ۔
آج لوک سبھا میں کان کنی اور پارلیمانی امورکے وزیر جناب پرہلاد جوشی نےیہ معلومات فراہم کی ہیں۔
**************
(ش ح ۔ ع ح ۔ ع آ)
U-13606
(ریلیز آئی ڈی: 1777147)
وزیٹر کاؤنٹر : 218