وزارتِ تعلیم

صنفی شمولیت فنڈ کے لئے حکومت کی طرف سے کئے گئے اقدامات

Posted On: 01 DEC 2021 6:01PM by PIB Delhi

تعلیم کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے آج راجیہ سبھا میں  ایک تحریری  جواب میں بتایا کہ قومی تعلیمی  پالیسی (این ای پی ) 2020  میں  ملک کی صلاحیت کو تقویت پہنچانے کے لئے   ایک  صنفی شمولیت فنڈ  کے قیام کی گنجائش رکھی گئی ہے تاکہ   تمام لڑکیوں کے ساتھ ساتھ خواجہ سرا طلباء کے لئے یکساں معیاری تعلیم فراہم کی جاسکے ۔ لڑکیوں  اور خواجہ سرا طلبا کے لئے مساوی اور معیاری تعلیم کے لئے قومی تعلیمی  پالیسی  کے مذکورہ مقاصد   ایس  ای ڈی جی  کے لئے   وسائل  مختص  کرکے  سمگر شکشا  2.0 کے تحت  مخصوص شقوں کےذریعہ   پورے  کئے جارہے ہیں۔ اس طرح کی شقیں اور  وسائل  کی تفصیلات   ضمیمے میں سمگر شکشا 2.0 کے تحت مختص کی  گئی ہیں۔

تعلیم کی وزارت کے  اسکول ایجوکیشن  اور لٹریسی کے محکمے  نے   سرکاری  ،  سرکاری امدادسے چلنے والے اسکولوں  اور پرائیویٹ  اسکولوں  میںپڑھنے والے بچوں  کی سلامتی اورتحفظ کے معاملے میں اسکول انتظامیہ کی جوابدہی طے کرنے کے لئے اسکول کی سلامتی اورتحفظ سے متعلق رہنما خطوط تیار کئے ہیں اور انہیں تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام  علاقوں  کو بھیج دیا گیا ہے۔ ان رہنما خطوط  میں اسکولوں میں بچوں کی سلامتی اور تحفظ کو یقینی بنانے میں مختلف فریقوں اور مختلف محکموں کی جوابدہی کی تفصیل  درج ہے۔ یہ رہنما خطوط  اسکولوں میں  بچوں کی  سلامتی اورتحفظ کے لئے کثیر شعبہ جاتی اپروچ   ،  ہول اسکول سیفٹی اپروچ ،  قانونی شقوں اور  جوابدہی  کے فریم ورک کے   تین رخی اپروچ  یا طریق کار پر مبنی ہیں۔

یہ رہنما خطوط  نوعیت کے اعتبار سے مشورے پر مبنی ہیں اور ریاستوں  اور مرکز کے زیر  انتظام علاقوں کی مخصوص ضرورتوں کے مطابق    ریاستیں  / مرکز کے زیر انتظام علاقے  ،  ضرورت پڑنے پر ان رہنما خطوط   میں  ترامیم یا اضافہ   کو شامل کرسکتی ہیں۔ یہ رہنما خطوط   

DoSEL at https://dsel.education.gov.in/archives-update?title=&field_update_category_target_id=All.   کی ویب سائٹ  پر اپ لوڈ کردی گئی ہیں۔  

(Rs. in lakh)

S. No.

Particulars

Amount

(for the year 2021-22)

1

Provision of free text-books up to Class VIII to all children.

286055.88

2

Uniforms to all girls, SC, ST children and Below Poverty Line (BPL) children up to class VIII

491952.50

3

Kasturba Gandhi BalikaVidyalayas-

244186.46

4

NetajiSubhash Chandra Bose AwasiyaVidyalayas and Hostels

36025.27

5

Rani LaxmiBaiAtmarakshaPrashikshan (Self defense training to Girls)

11657.76

6

Incinerator & Sanitary Pad Vending Machines

5606.07

7

Stipend for CWSN Girls

12257.66

 

(Source: Prabandh)

*************

ش ح۔ح ا ۔رم

U-13610

 



(Release ID: 1777121) Visitor Counter : 181


Read this release in: English , Tamil