زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
ربیع کی فصلوں کے لیے ایم ایس پی
Posted On:
01 DEC 2021 5:35PM by PIB Delhi
نئی دہلی،یکم دسمبر 2021:
حکومت نے، زرعی لاگت اور قیمتوں کے کمیشن(سی اے سی پی) کی سفارشات کی بنیاد پر،اور ریاستی حکومتوں اور مرکزی وزارتوں/ متعلقہ محکموں اور دیگر متعلقہ عوامل پرغور کرنے کے بعد، حال ہی میں ربیع مارکیٹنگ سیزن (آر ایم ایس) 2022-23 کے لیے، ربیع کی 6 اہم فصلوں کے لیے کم از کم امدادی قیمتوں (ایم ایس پی) کا اعلان کیا ہےجن میں گندم، جو، چنا، مسور (دال)، ریپ سیڈ اور سرسوں اور زعفران شامل ہیں۔
نیتی آیوگ (سابقہ منصوبہ بندی کمیشن) نے "کسانوں پر کم از کم امدادی قیمتوں کی افادیت"، 2016 کے عنوان سے ایک مطالعہ کیا ہے۔ اس مطالعہ میں 14 ریاستوں، 36 اضلاع، 72 بلاکس، 144 گاؤں اور 1440 گھرانوں کا احاطہ کیا گیا ہے۔ مطالعہ بنیادی اور ثانوی دونوں طرح کے اعدادوشمار پر مبنی ہے۔ اس تحقیق میں دیگر چیزوں کے علاوہ یہ بھی پتہ چلا ہے کہ حکومت کی طرف سے اعلان کردہ ایم ایس پی نے مطالعہ کے تحت آنے والے 78 فیصد کسانوں کی حوصلہ افزائی کی ہے کہ وہ کھیتی کے بہتر طریقے جیسے کہ زیادہ پیداوار دینے والے بیجوں، نامیاتی کھاد، کیمیائی کھاد، جراثیم کش ادویات اور فصل کی کٹائی وغیرہ کے بہتر طریقے اختیار کریں۔
ربیع مارکیٹنگ سیزن 2022-23 کے لیے کم از کم امدادی قیمت(ایم ایس پی)
نمبر شمار
|
جنس
|
ایم ایس پی (فی کوئنٹل)
|
1
|
گیہوں
|
2015
|
2
|
جو
|
1635
|
3
|
چنا
|
5230
|
4
|
مسور (دال)
|
5500
|
5
|
ریپسیڈ اور سرسوں
|
5050
|
6
|
زعفران
|
5441
|
یہ معلومات آج لوک سبھامیں زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے ایک تحریری جواب میں فراہم کی۔
*****
U.No.13595
(ش ح - اع - ر ا)
(Release ID: 1777082)