خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

قومی تغذیائی مشن

Posted On: 01 DEC 2021 5:08PM by PIB Delhi

نئی دہلی،یکم دسمبر 2021: 

پوشن ابھیان 8 مارچ 2018 کو شروع کیا گیا تھا جس میں آئی سی ٹی ایپلیکیشن، کنورجنس، کمیونٹی موبلائزیشن، رویے میں تبدیلی اور جن آندولن، صلاحیت سازی، ترغیبات اور ایوارڈز اور اختراعات جیسے اجزاء کے ذریعے، ملک بھر میں سوءتغذیہ کے مسائل پرتوجہ مرکوز کی گئی ہے۔ پوشن ابھیان میں پچھلے تین سالوں میں کی گئی سرگرمیاں درج ذیل ہیں:

ابھیان کے تحت، ایک جامع آئی سی ٹی پلیٹ فارم، پوشن ٹریکر تیار کیا گیا ہے اور اسے 12.27 لاکھ آنگن واڑیوں میں متعارف کرایا گیا ہے جس میں تقریباً 9.84 کروڑ مستفیدین شامل ہیں۔

یہ ابھیان، آنگن واڑی کارکنوں اور لیڈی سپروائزر کو اسمارٹ فون فراہم کرکے، انہیں بااختیار بناتا ہے۔ اب تک ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو دستیاب اسمارٹ فونز اور جی ایم ڈی (جس میں اسٹیڈیو میٹر، انفینٹو میٹر، شیرخوار اور ماں اور بچہکے لئےوزن کرنے کا کانٹوں شامل ہیں) کی تعداد بالترتیب 11.03 لاکھ اور 11.94 لاکھ ہے۔

کنورجنس کے تحت، اہم وزارتیں/محکمے خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں تاکہ غذائی قلت سے متعلق مسائل کو حل کیا جا سکے۔

کمیونٹی موبلائزیشن، طرز عمل میں تبدیلی اور جن آندولن کے عنصر نے پوشن ماہ (ستمبر) اور پوشن پکھوادس (مارچ) کی شکل میں ملک کے سب سے بڑے غذائیت پر مبنی سالانہ جن آندولن کے ذریعے عوام تک پہنچنے میں مدد کی۔ پوشن ابھیان کے آغاز کے بعد سے اب تک، 4 پوشن ماہ اور 3 پوشن پکھواڑے منعقد کیے گئے ہیں۔ تقریباً 3.70 کروڑ کمیونٹی بیسڈ ایونٹس (سی بی ایز) بھی منعقد کیے گئے ہیں۔

صلاحیت سازی کے عنصر کے تحت تقریباً 10.22 لاکھ فرنٹ لائن کارکنان کو کامیابی سے تربیت دی گیا ہے۔ اس کے علاوہ، تقریبا 6.61 لاکھ فیلڈ کارکنان نے ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے تربیت حاصل کی ہے۔ اب تک، 8.3 لاکھ آنگن واڑی ورکرس/ آنگن واڑی مددگاروں کو آئی سی ٹی ایپلی کیشن میں تربیت دی گئی ہے۔

اےڈبلیو ڈبلیوز اور اےڈبلیوایچز کو ہوم وزٹ اور بچوں کے وزن اور پیمائش کے تحت اہداف کے حصول پر، بالترتیب 500 روپے اور 250 روپے ماہانہ کی ترغیب دی جاتی ہے۔

اختراعات کے تحت، پوشن ابھیان کے آغاز کے بعد سے اب تک 26 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے 50 سے زیادہ اختراعی اقدامات اٹھائے ہیں۔

پوشن ابھیان کے تحت، بجٹ میں مختص رقم، پروگرام کے اجزاء جیسے آئی سی ٹی ایپلیکیشن، کنورجنس، کمیونٹی موبلائزیشن، طرز عمل میں تبدیلی اور جن آندولن، صلاحیت سازی، ترغیبات اور ایوارڈز، اور اختراعات کے لیے ہے۔

ان سالوں میں ریاستی حکومتوں کو تقسیم کیے گئے فنڈز کی تفصیل، ریاست وار اور سال وار ضمیمہ میں ہے۔

یہ معلومات خواتین اور بچوں کی ترقی کی مرکزی وزیر محترمہ نے اسمرتی زوبین ایرانی نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دیں۔

ضمیمہ

پوشن ابھیان کے تحت مالی سال 2018-19 کے بعد سے جاری کردہ اور استعمال شدہ فنڈز کی ریاست/مرکز کے زیر انتظام علاقوں وار تفصیلات

رقم لاکھ روپئے میں

 

نمبر شمار

ریاست/مرکز کےزیر انتظام علاقہ

31 مارچ 2021 تک جاری ہونے والے کل مرکزی فنڈز

31 مارچ 2021 تک مرکزی فنڈز کا کل استعمال

1

انڈومان اور نکوبار جزائر

936.25

421.44

2

آندھراپردیش

25363.32

16601.84

3

اروناچل پردیش

2815.88

708.11

4

آسام

32948.67

18117.52

5

بہار

49365.6

27823.99

6

چنڈی گڑھ

1099.87

513.96

7

چھتیس گڑھ

12137.21

6505.25

8

 دادر اور نگرحویلی

774.31

682.98

دمن اور دیو

686.7

9

دہلی

3327.18

2432.58

10

گوا

456.04

222.24

11

گجرات

29976.16

21769.01

12

ہریانہ

6808.82

4326

13

ہماچل پردیش

10973.21

7010.78

14

جموں اور کشمیر

9178.53

7912.09

15

جھارکھنڈ

8154.95

5245.93

16

کرناٹک

14276.52

11133.42

17

کیرالہ

10974.73

6696.51

18

لداخ

164.59

51.41

19

لکشدیپ

427.36

287.27

20

مدھیہ پردیش

39398.53

18516.83

21

مہاراشٹر

58390.84

40154.5

22

منی پور

4389.99

2138.4

23

میگھالیہ

5073.39

4979.05

24

میزورم

2732.96

2575.03

25

ناگالینڈ

5327.67

5239.26

26

اڈیشہ

16358.58

7555.69

27

پڈوچیری

943.62

264.58

28

پنجاب

7346.86

2470.04

29

راجستھان

23830.57

10349.79

30

سکم

1370.99

1276.83

31

تمل ناڈو

25931.46

19476.85

32

تلنگانہ

17906.84

14824.33

33

تریپورہ

4135.95

3155.13

34

اترپردیش

56968.96

19219.28

35

اتراکھنڈ

13574.89

7898

36

مغربی بنگال

26751.08

0

میزان

531279.08

298555.92

 

                                                         *****

 

U.No.13592

(ش ح - اع - ر ا)   

 


(Release ID: 1777079) Visitor Counter : 190


Read this release in: English , Tamil