کانکنی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بھارت میں خام سونے کےذخیرے

Posted On: 01 DEC 2021 2:16PM by PIB Delhi

نئی دہلی،یکم دسمبر، 2021/معدنیاتی کے قومی ذخیرے کے مطابق ملک میں بنیادی خام سونے کے کل وسائل  01.04.2015 کو تقریباً 501.83 ملین ٹن تھے جس میں 654.74 ٹن سونا تھا ، بہار میں 222.885 ملین ٹن  (44 فیصد) معدنیات ہیں جو 37.6 ٹن دھات پر مشتمل ہیں۔  بہار میں سونے کی یہ وسائل اقوام متحدہ کے لائحہ عمل کے کلاسی فکیشن  (یو این ایف سی) کوڈ – 333 (128.885 ملین ٹن جو 21.6 ٹن دھات پر مشتمل ہے) اور یو این ایف سی کوڈ -334 (94 ملین ٹن  جو 16 ٹن دھات پر مشتمل ہے) کے تحت زمرہ بند ہیں۔ بہار میں خام سونے کے پورے ذخائر جموئی ضلعے کے سونو علاقے میں واقع ہیں۔

پچھے پانچ سال کے دوران بھارت کے ارضیاتی سروے کے محکمے (جی ایس آئی) نے جو کانکنی  کی وزارت کے دفتر سے منسلک ہے ، مغربی چمپارن ضلعے اور بہار کے گیا ضلعے میں ابتدائی تلاش کے جی 3 مرحلے کے تحت جی 4 مرحلے کا سروے کیا۔ یہ سروے یو این ایف سی کی رہنما ہدایات کے مطابق کیا گیا۔ مغربی چمپارن ضلعے میں جی 4 اسٹیج تلاش کا کام سیوالک ہمالیاز کے ذیلی علاقوں میں سونے کی تلاش کے لیے کیا گیا۔  لیکن اس علاقے میں اوسط سونا (0.0061 پی پی ایم سے 1.96 پی پی ایم )  سے کم ہے اور اندازہ لگایا گیا کہ یہاں کوئی  وسیلہ موجود نہیں ہیں۔

دھات کی تلاش یا جائزے کا کام ایک مستقل عمل ہے اور جی ایس آئی ، تلاش اور تحقیق سے متعلق ایٹمی دھاتوں کے ڈائریکٹوریٹ ، جیولوجی اور کانکنی کے ریاستی ڈائریکٹوریٹ اور پرائیویٹ شعبے کی کمپنیوں جیسی بہت سی تلاش ایجنسیاں ملک میں معدنیاتی ذخائر کی تلاش میں سرگرم ہیں۔  ملک میں معدنیاتی جائزے کے لیے جی ایس آئی  ایک نوڈل ایجنسی ہے جو مختلف ایجنسیوں کے معدنیات کی تلاش کے پروگرام تشکیل دیتی ہے۔

یہ جانکاری کوئلے ، کانوں اور پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

۔۔

                  

ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔                                             

U –13580


(Release ID: 1776984) Visitor Counter : 206


Read this release in: English , Tamil