ٹیکسٹائلز کی وزارت

پیکیجنگ کے  قاعدوں کے مطابق  اناج کی مجموعی پیداوار کا 100 فیصد اور  چینی کی مجموعی پیداوار کا 20 فیصد  جوٹ کی پیکیجنگ میٹیریل میں  پیکیجنگ کرنی ہوگی

Posted On: 01 DEC 2021 4:45PM by PIB Delhi

ٹیکسٹائل کی وزیر مملکت محترمہ درشنا جردوش نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ  اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی  نے  10 نومبر 2021 کو منعقدہ اپنی میٹنگ میں  جوٹ کے سال 22۔2021 کے دوران  بھارت میں  پیدا ہونے والے خام جوٹ  سے  بھارت میں تیار ہونے والے  جوٹ پیکیجنگ میٹیریل میں  اناج کی  مجموعی پیداوار  کےکم از کم 100 فیصد اور  چینی کی مجموعی پیداوار کے 20 فیصد  پیکیجنگ کو منظوری دی ہے۔

گزشتہ 3 برسوں کے دوران  اناج کی پیکنگ کے لئے حکومت کے ذریعہ  حاصل کئی  گئیں  جوٹ کی بوریوں  کی تعداد  / لاگت  کی تفصیل درج ذیل ہے:

 

مالی سال

جوٹ کے بوروں (گٹھوں) کی تعداد

جوٹ کے بوروں کی لاگت (روپے کروڑ میں)

2018-19

29,61,688

7,529.44

2019-20

34,75,004

9,664.58

2020-21

25,08,572

7,889.48

 

 

 

 

 

 

 

 

 

جوٹ کے کسانوں، ورکرز  اور  اس صنعت میں کام کرنے والے لوگوں  کے مفاد کے تحفظ کے لئے  جوٹ کے بوروں کی مکمل خریداری کو یقینی بنانے کے لئے  حکومت  ہر سال  خام جوٹ  اور میسٹا کے لئے  ایم ایس پی کا اعلان کرتی ہے۔ حکومت نے  جوٹ مصنوعات  درآمد کرنے پر  5 جنوری 2017 سے اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی بھی لگائی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ ۔ن ا۔

U-13564

                          



(Release ID: 1776953) Visitor Counter : 109


Read this release in: English