امور داخلہ کی وزارت

مردم شماری 2021 مکسڈ موڈ نقطہ نظر سے

Posted On: 01 DEC 2021 3:45PM by PIB Delhi

امور داخلہ کے وزیر مملکت جناب نتیہ نند رائے  نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ مردم شماری 2021 کرانے کے لئے حکومت کی منشا کا 28 مارچ 2019 کو  بھارت کے گزٹ میں اعلان کیا گیا تھا۔ کووڈ۔ 19 عالمی وبا پھیلنے کی وجہ سے  مردم شماری 2021 اور  مطالعہ میدانی سرگرمیوں کو ملتوی کردیا گیا۔ آئندہ مردم شماری  پہلی ڈیجیٹل مردم شماری ہوگی۔اس کے لئے  ڈاٹا  جمعہ کرنے کے واسطے موبائل ایپ اور  مردم شماری سےمتعلق مختلف سرگرمیوں کے بندوبست اور مانیٹرنگ کے لئے  ایک سینسس پورٹل تیار کیا گیا ہے۔

مردم شماری میں  آئین  (درج فہرست ذاتیں) آرڈر 1950  اور آئین  (درج فہرست قبائل) آرڈر 1950 ، جیسا کہ وقتاً فوقتاً ترمیم شدہ ہے،  کے  مطابق  درج فہرست ذاتوں اور درج فہرست قبائل کے طور پر  خصوصی طور پر  نوٹیفائیڈ  ذاتوں اور قبائل  کا شمار  کیا جاتا ہے۔ بہار، مہاراشٹر اور اڈیشہ کی ریاستوں حکومتوں نے آئندہ مردم شماری میں  ذات سے متعلق  تفصیلات  جمع کئے جانے کی درخواست کی ہے۔حکومت ہند  آزادی کے بعد سے ہی  مردم شماری میں  درج فہرست ذاتوں اور درج فہرست قبائل کے علاوہ  ذات  وار  آبار کا شمار نہیں کرتی ہے۔

آئندہ مردم شماری میں  شمار کرنے والوں کے ذریعہ  ہر ایک شخص کے  جواب کے مطابق  مادری زبان اور  دو دیگر زبانوں کو مہارت کے  مطابق ریکارڈ کیا جائے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ ۔ن ا۔

U-13561

                          



(Release ID: 1776934) Visitor Counter : 183


Read this release in: English , Tamil