مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بھارت-انٹرنیشنل ٹیلی کمیونیکیشن یونین کی مشترکہ سائبر ڈرل 2021 شروع


ٹیلی کام کے سکریٹری کے راجا رمن نے بھروسہ مند مینوفیکچرنگ بنیاد اور بھروسہ مند سپلائی چین کے لئے کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا

بجلی، بیمہ، مالیہ، سی ای آر ٹی-آئی این اور سی ایس آئی آر ٹی، صنعت، تعلیم اور ٹیلی کام سیکٹر جیسے اہم شعبوں کے 400 سے زیادہ شرکا نے شرکت کی

Posted On: 01 DEC 2021 12:18PM by PIB Delhi

نئی دہلی ، یکم دسمبر 2021

ٹیلی کمیونیکیشن کے محکمہ ڈی او ٹی اور انٹرنیشنل ٹیلی کمیونیکیشن یونین (آئی ٹی یو) نے انڈیا آئی ٹی یو مشترکہ سائبر ڈرل 2021 شروع کردی ہے۔ یہ سائبر ڈرل ہندوستانی کمپنیوں، خصوصاً اہم نیٹ ورک بنیادی ڈھانچے کے آپریٹرس کے لئے ہے۔ 30 نومبر سے شروع ہونے والی یہ چار روزہ ورچوئل تقریب ہے، جو 3 دسمبر 2021 تک چلے گی۔

افتتاحی اجلاس میں بہت سے اعلیٰ سطح کے مقررین، پینلسٹ اور آئی ٹی یو کے ماہرین ادویات اور جرائم سے متعلق اقوام متحدہ کے دفتر(یو این او ڈی سی)، انٹرپول، نیشنل سیکورٹی کونسل سکریٹریٹ (این ایس سی ایس)، انڈین کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم (سی ای آر ٹی-اِن) اور دیگر ممتاز تنظیموں نے شرکت کی۔اپنے افتتاحی کلمات میں ٹیلی کمیونیکیشن کے محکمہ کی خصوصی سکریٹری محکمہ انیتا پروین نے ہندوستان میں بڑے نیٹ ورکس کے پیش نظر ایک محفوظ سائبر اسپیس کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سائبر سیکورٹی ایک مشترکہ ذمہ داری ہے اور انہوں نے سبھی شراکت داروں، جن میں حکومت، سائبر سیکورٹی کمیونٹی اور کاروباری افراد شامل ہیں، سے زور دیا کہ وہ ایک لچکدار سائبر ماحول بنانے میں حصہ لیں۔

ڈیجیٹل کمیونیکیشن کمیشن کے چیئرمین اور ٹیلی کمیونیکیشن کے محکمہ کے سکریٹری  جناب کے- راجا رمن  نے ممتاز ماہرین کے اجتماع سے خطاب کیا۔ اپنے افتتاحی خطاب کے دوران انہوں نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے پیغام کی یاد دہانی کرائی، جو سڈنی مذاکرات کے دوران ان کی طرف سے دیاگیا تھا۔ ہندوستان میں اہم تغیرات کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے بھروسہ مند مینوفیکچرنگ بنیاد اور بھروسہ مند سپلائی چین کے ساتھ ساتھ انٹلی جینس کو بڑھانے اور سائبر سیکورٹی سے متعلق  آپریشن تعاون کو بڑھانے کے لئے کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ ساتھ ہی انہوں نے اہم معلوماتی بنیادی ڈھانچے کے تحفظ کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

آئی ٹی یو کے علاقائی دفتر ایشیا اور بحرالکاہل خطے کی ڈائریکٹر محترمہ اتسوکو اوکودا نے آئی ٹی یو گلوبل سائبر سیکورٹی اشاریے (جی سی آئی) نے دسواں درجہ حاصل کرنے میں ہندوستان کے اہم کارنامے کو اجاگر کیا۔ تنظیموں، صنعت اور ایجنسیوں کے ماہرین اور پینلسٹ نے بہترین طور طریقوں پر پرزنٹیشن پیش کیا اور ہندوستان کے ساتھ ساتھ پوری دنیا میں سائبر سیکورٹی کے پالیسی اقدامات کو اجاگر کیا۔

بجلی، بیمہ، مالیہ، سی ای آر ٹی-آئی این اور سی ایس آئی آر ٹی، صنعت، تعلیم اور ٹیلی کام سیکٹر جیسے اہم شعبوں کے 400 سے زیادہ شرکا نے اس میں شرکت کی۔

****

 

(ش ح۔ح ا۔ ع ر)

U-13553


(Release ID: 1776750) Visitor Counter : 170