زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

زرعی اسٹارٹ اپس

Posted On: 30 NOV 2021 7:40PM by PIB Delhi

نئی دہلی ، یکم دسمبر 2021

زراعت اور کسانوں کے بہبود کی وزارت نے 19-2018 میں راشٹریہ کرشی وکاس یوجنا (آر کے وی وائی-آر اے ایف ٹی اے اے آر) کے تحت اختراع اور زرعی صنعت کاری ترقی کا آغاز کیا ہے، جس کا مقصد انکوبیشن ایکو سسٹم کو مالی امداد فراہم کرکے اختراع اور زرعی صنعت کاری کو فروغ دینا ہے۔ وزارت نے اس پروگرام کے نفاذ کے لئے ملک بھر کے 24 آر کے وی وائی-آر اے ایف ٹی اے اے آر ایگری بزنس انکیوبیٹرس اور سینٹر آف ایکسی لینس کے طور پر 5 معلوماتی ساجھیدار (کے پی ایس) مقرر کئے ہیں۔

 

گجرات میں زرعی اسٹارٹ اپس کو فروغ دینے کے لئے اختراع اور زرعی صنعت کاری ترقی کے تحت گجرات کی آنند ایگری کلچرل یونیورسٹی، آنند ایک آر-اے بی آئی ایس ہے۔

اترپردیش اور راجستھان میں پچھلے 2 سال کے دوران منتخب کئے گئے اسٹارٹ اپس کی تعداد اور اختراع اور زرعی صنعت کاری ترقی پروگرام کے تحت ان کے لئے فراہم کی گئی مالی امداد  نیچے دی گئی ہے۔

(روپے لاکھ میں)

ریاست؍سال

منتخب کی گئی زرعی اسٹارٹ اپ کی تعداد

دی گئی مالی امداد

 

2019-20

2020-21

2019-20

2020-21

اترپردیش

13

19

69.00

85.80

راجستھان

3

18

18.00

97.00

 

اِس وزارت کا اختراع اور زرعی صنعت کاری ترقی پروگرام بنیادی طور پر زرعی اسٹارٹ اپس کے فروغ کے لئے ہے۔  اسٹارٹ اپس سے متعلق مختلف شقوں پر پروموشن آف انڈسٹری اور انٹرنل ٹریڈ کے لئے محکمہ کی جانب سے وضع کئے گئے ضابطوں کے ذریعہ  عمل کیا جاتا ہے۔

زرعی لاجسٹکس ویلیو اور سپلائی چین بندوبست، آن لائن؍ورچوئل پلیٹ فارم نامیاتی کھیتی اور خدمات جیسے شعبوں میں زراعت اور متعلقہ سیکٹروں کے اسٹارٹ اپس کو اِس وزارت کے اختراع اور زرعی صنعتی ترقیاتی پروگرام کے تحت تعاون دیا جاتا ہے۔

****

 

(ش ح۔ح ا۔ ع ر)

U-13546



(Release ID: 1776725) Visitor Counter : 134


Read this release in: English