زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ہائی برڈ سیڈ منی کٹس

Posted On: 30 NOV 2021 7:41PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی ، یکم دسمبر 2021

زراعت اور کسانوں کے بہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے آج لوک سبھا میں تحریری جواب میں بتایا کہ حکومت نے نیشنل فوڈ سیکورٹی مشن آئل سیڈس (این ایف ایس ایم-او ایس) کے تحت نیشنل سیڈس کارپوریشن کے ذریعہ ربیع 22-2021 کے دوران سرسوں کی ہائی برڈ سیڈ منی کٹس تقسیم کرنے کے لئے ایک تجرباتی پروجیکٹ کو منظوری دے دی ہے۔ ہائی برڈ سرسوں کے بیج کی منی کٹس راجستھان، مدھیہ پردیش، اترپردیش، ہریانہ اور گجرات جیسی سرسوں پیدا کرنے والی بڑی ریاستوں کو تقسیم کی گئی ہے۔ آندھرا پردیش کی ریاست کو اس پائلٹ پروجیکٹ کے لئے شامل نہیں کیاگیا ہے، کیونکہ ریاست میں اِس فصل کے لئے آب وہوا مناسب نہیں ہے۔

سرسوں کی ہائی برڈ سیڈ منی کٹس کی تقسیم حسب ذیل ہے۔

 

 

نمبر شمار

ریاست

تقسیم

سپلائی

منی کٹ (تعداد میں)

کوالٹی (مقدار میں)

منی کٹ (تعداد میں)

کوالٹی (مقدار میں)

1

گجرات

20000

300

20000

300

2

ہریانہ

15000

225

15000

225

3

مدھیہ پردیش

30000

350

30000

350

4

راجستھان

20000

260

20000

260

5

اترپردیش

35000

480

35000

480

 

میزان

120000

1615

120000

1615

وزیر موصوف نے بتایا کہ قسطوں میں 69 اعشاریہ نو دو کی رقم کی فنڈنگ کے لئے اختراع اور زرعی انٹر پریونیو شپ ڈیولپمنٹ کے تحت زراعت اور متعلقہ شعبوں میں 646 اسٹارٹ اپس منتخب کئے گئے ہیں اور اِن اسٹارٹ اپس کی فنڈنگ کے لئے 33 اعشاریہ 94 کروڑ روپے کے پی ایس اور ربیع کے لئے جاری کئے گئے ہیں۔

****

 (ش ح۔ح ا۔ ع ر)

U-13544


(Release ID: 1776716) Visitor Counter : 175


Read this release in: English