پوسٹ کرنے کی تاریخ:
30 NOV 2021 4:34PM by PIB Delhi
نئی دلّی ،30 نومبر/ بھارتی آئین کے ساتویں شیڈول کے آئیٹم نمبر 18 کے مطابق زمین ریاست کا معاملہ ہے ۔ اس کے علاوہ پنچایتوں سے متعلق قانون – 1996 ( شیڈول ایریا میں توسیع ) ( پی ای ایس اے ) کی دفعہ 4 کے مطابق کسی بھی شیڈول ایریا میں ترقیاتی پروجیکٹوں کے لئے زمین تحویل میں لینے سے پہلے گرام سبھا یا پنچایت سے مناسب سطح پر مشورہ کیا جانا چاہیئے ۔ اس میں یہ بھی گنجائش ہے کہ شیڈول ایریا میں حقیقی منصوبہ بندی اور نفاذ کے لئے ریاستی سطح پر تال میل قائم کیا جائے ۔ اس کے علاوہ ، پی ای ایس اے سے متعلق ریاستی قانون سازیہ کو اختیار حاصل ہے کہ وہ پانچویں شیڈول ایریا میں پنچایتوں سے متعلق آئین کے حصہ IX کے ضابطوں کی توسیع سے متعلق تمام قوانین مرتب کر سکتی ہے ۔ چونکہ یہ معاملہ ریاستی حکومتوں کے دائرۂ اختیار میں ہے ، یہ تفصیلات مرکزی سطح پر تیار نہیں کی جاتیں ۔
مذکورہ معلومات پنچایتی راج کے مرکزی وزیر مملکت جناب کپل موریشور پاٹل نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا )
U. No. 14004