سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
مہارشٹر میں صفائی کارکنان کی حفاظت اور سلامتی
Posted On:
30 NOV 2021 4:24PM by PIB Delhi
نئی دہلی،30- نومبر 2021/ مہاراشٹر سمیت تمام ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو احکامات (ایڈوائزیز) جاری کئے گئے ہیں اور اس طرح انہیں مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ کووڈ-19 کے حفاظتی اقدامات پر صفائی کارکنان کی واقفیت کو یقینی بنائیں اور ا س سلسلہ میں رہنما خطوط پر عمل کریں۔ایڈوائزری دیگر امور کے ساتھ درج ذیل امور کا احاطہ کرتی ہے:
- میونسپل فرنٹ لائن جنگجوؤں کی حفاظت اور فلاح و بہبو د کو یقینی بنانا۔ صفائی کارکنان کو پی پی ای سیفٹی کٹس فراہم کرنے کےساتھ ساتھ ہیلتھ چیک اپ او رباقاعدہ اجرت کی ادائیگی چاہے وہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے کام پر رپورٹ کرنے سے قاصر ہوں۔
- کووڈ-19 وبا کے دوان کچرے کے محفوظ سے جمع کرنے، ٹریٹمنٹ اور نبٹارے کے لئے کووڈ -19 وبا کےد وران محفوظ پینے کے پانی کی سپلائی اور صفائی خدمات کو یقینی بنانا۔
- iii. صفائی کارکنان سمیت کووڈ-19 مریضوں کے علاج /تشخیص/کورنٹائن کے دوران پیدا ہوئےکچرے کا انتظام،ٹریٹمنٹ اور نبٹارے کو یقینی بنانا۔وہیں دیگر باتوں کے ساتھ ساتھ ٹھو س کچرے کے انتظام، ٹریٹمنٹ اور نبٹارے کےلئے رہنما خطوط بھی دیئے گئے ہیں۔
حکومت نے ہاتھ سے صفائی کرنے والوں (دستی خاکروب) کے طور پر ملازمت دینے پر پابندی عائد کردی ہے اور ان کے بحالی کے قوائد2013(ایم ایس رولز2013) سے متعارف کیا ہے۔ جس کے تحت آجر کے لئے حفاظتی سامان آلات فراہم کرنا اور قوائد میں بیان کردہ حفاظتی تدابیر کو یقینی بنانا لازمی ہے۔ان قوائد کے تحت ، گٹر یاسیپٹک ٹینک کی صفائی میں مصروف کارکنان کو بھی دس لاکھ روپے کا انشورنس کور فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔جس کے لئےپریمیم اجر ادا کرے گا۔
اس بات کی معلومات سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے وزیر مملکت جناب رام داس اٹھاولے نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔
ش ح۔ ش ت۔ج
Uno-14007
(Release ID: 1776646)
Visitor Counter : 146