صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن کی صورتحال

Posted On: 30 NOV 2021 6:12PM by PIB Delhi

         

صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزیر مملکت   ڈاکٹر بھارتی پروین پوار نے  راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ   آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن (سابقہ نیشنل ڈیجیٹل ہیلتھ مشن) سینڈ باکس ایک فریم ورک ہے جس میں  اے بی  ڈی ایم معیارات کے مطابق  ٹیکنالوجیز یا مصنوعات کی جانچ کی جاتی ہے۔  اس سے  نیشنل ڈیجیٹل ہیلتھ  ایکو سسٹم  کا حصہ بننے کی خواہش مند تنظیموں کو  ہیلتھ انفارمیشن پرووائڈر یا ہیلتھ انفارمیشن یوزر بننے یا  اے بی ڈی ایل کے  بلڈنگ بلاکس سے موثر طریقے سے منسلک ہونے  میں مدد ملتی ہے۔ اے بی ڈی ایل سینڈ باکس لائیو ہے اور کام کررہا ہے۔ 22 نومبر 2021 تک  655 انٹیگریٹرس کو  انٹیگریشن کا عمل شروع کرنے کی اجازت دی گئی۔  مزید تفصیلات  اے بی ڈی ایم سینڈ باکس کی ویب سائٹ  https://sandbox.ndhm.gov.in/applications/Integrators . پر مستقل طریقے سے اپ ڈیٹ  کی جاتی ہے۔

اے بی ڈی ایم کا پائلٹ مرحلہ 15 اگست 2020 سے 27 ستمبر 2021 کے درمیان کامیابی کے ساتھ انجام دیا گیا تھا۔ اس کو مرکزی زیر انتظام چھ علاقوں، انڈمان اور نکوبار جزائر ، چنڈی گڑھ، دادرا اور نگر حویلی اور دمن اور دیو، لداخ، لکشدیپ اور پڈوچیری میں شروع کیا گیا تھا۔ این ڈی ایچ ایم  کی تین کلیدی رجسٹری یعنی ہیلتھ آئی ڈی، ہیلتھ پروفیشنل رجسٹری (ایچ پی آر)، ہیلتھ فیسیلٹی رجسٹری (ایچ ایف آر) اور ڈیٹا ایکسچینج کے لیے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر تیار کئے گئے اور اس تصور کے ثبوت کے طور پر ان  مرکز کے زیر انتظام خطوں میں نافذ کی گئیں۔ اس کے علاوہ، ایک اینڈرائیڈ پر مبنی ایپ یعنی این ڈی ایچ ایم ہیلتھ ریکارڈ ایپ (اب  اے بی ڈی ایم ) بھی  شروع کیا گیا تھا  تاکہ یوزرز  مختلف متعلقین کی رضامندی سے  ریکارڈ دیکھ سکیں، ان سے جڑ سکیں اور انہیں  شیئر کر سکیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ ا گ۔ن ا۔

U-14025

                          



(Release ID: 1776644) Visitor Counter : 144


Read this release in: English