صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

میڈیکل کالجوں اور اسپتالوں میں تحقیقی کاموں کا فروغ

Posted On: 30 NOV 2021 6:17PM by PIB Delhi

30 نومبر 2021:

ملک کے میڈیکل کالجوں اور اسپتالوں میں تحقیقی ماحول کو فروغ دینے اور ان کی معاونت کے لیے محکمہ طبی تحقیق (ڈی ایچ آر) کے تحت خود مختار ادارہ بھارتی کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) 119 میڈیکل کالجوں اور اسپتالوں میں تحقیقی سرگرمیوں کی معاونت کر رہا ہے۔ مزید برآں محکمہ صحت تحقیق (ڈی ایچ آر) نے مختلف میڈیکل کالجوں میں 92 ملٹی ڈسپلنری ریسرچ یونٹس (ایم آر یو) اور 118 وائرل ریسرچ اینڈ ڈائیگناسٹک لیبارٹریز (وی آر ڈی ایل) قائم کی ہیں۔ اس کے علاوہ محکمہ میڈیکل کالجوں /اسپتالوں میں مسابقتی صحت کی تحقیق اور انسانی وسائل کی ترقی میں بھی "گرانٹ ان ایڈ" (جی آئی اے) اور "ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ" (ایچ آر ڈی) کی اسکیموں کے تحت معاونت کرتا ہے۔

بہتر اور وقت کی پابند پیداوار کے لیے تحقیقی سرگرمیوں کو بڑھانے کے لیے نوڈل لیب کے ساتھ کثیر مرکوز پروجیکٹ شروع کیے گئے ہیں اور ڈی ایچ آر بھارتی کونسل آف میڈیکل ریسرچ اس سرگرمی کو مربوط کرتی ہے۔

حکومت کے پاس سالانہ منظور شدہ پروجیکٹوں سے متعلق اعداد و شمار ہیں / جی آئی اے اور ایچ آر ڈی اسکیموں کے محققین ڈی ایچ آر کے پاس دستیاب ہیں۔ مزید برآں، ڈی ایچ آر اور آئی سی ایم آر میڈیکل سائنسز کے شعبے میں بائیو میڈیکل ریسرچ میں خواتین محققین کا ایک پورٹل رکھتے ہیں۔

یہ اطلاع صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر بھارتی پروین پوار نے راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

***

(ش ح۔ ع ا۔ ع ر)

U. No. 14029



(Release ID: 1776636) Visitor Counter : 133


Read this release in: English , Marathi