وزارت خزانہ

اٹل پنشن یوجنا کے تحت مستفید ہونے والوں سے متعلق اعداد و شمار

Posted On: 30 NOV 2021 6:19PM by PIB Delhi

30 نومبر 2021:

اٹل پنشن یوجنا (اے پی وائی) بھارت سرکار کی ایک اسکیم ہے جس کا آغاز 9 مئی 2015 کو کیا گیا تھا۔ اس کا مقصد تمام بھارتیوں خصوصاً غریبوں، غریب اور محروم افراد اور غیر منظم شعبے کے کارکنوں کے لیے ایک آفاقی سماجی تحفظ کا نظام تشکیل دینا ہے۔ یہ اطلاع مرکزی وزیر مملکت برائے خزانہ ڈاکٹر بھگوت کسانراؤ کراڈ نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔

وزیر موصوف نے مزید بتایا کہ یہ اسکیم یکم جون 2015 کو فعال ہوئی اور اس کا انتظام پنشن فنڈ ریگولیٹری اینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی (پی ایف آر ڈی اے) کر رہی ہے۔ یہ بھارت کے ان تمام شہریوں کے لیے ہے جن کی عمریں 18 سے 40 سال کے درمیان ہیں، جن کا بینک یا پوسٹ آفس میں بچت بینک کھاتہ ہے۔ وزیر موصوف نے مزید بتایا کہ اس اسکیم کے تحت ریاستوں کو فنڈز کی منتقلی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

مزید معلومات دیتے ہوئے وزیر موصوف نے بتایا کہ پنشن فنڈ ریگولیٹری اینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی (پی ایف آر ڈی اے) کے مطابق 2019-20 سے 2021-22 (31 اکتوبر 2021 تک) کے دوران اے پی وائی کے تحت ریاست وار اندراج کی تعداد ضمیمہ اےمیں دی گئی ہے۔ 2019-20 سے 2021-22 (31 اکتوبر 2021 تک) کے دوران اے پی وائی کے تحت خواتین کے ریاستی وار اندراج کی تعداد ضمیمہ بی میں دی گئی ہے اور 2019-20 سے 2021-22 (31 اکتوبر 2021 تک) کے دوران اے پی وائی کے تحت ٹرانسجینڈر کمیونٹی سے ریاستی وار اندراج کی تعداد ضمیمہ سی میں دی گئی ہے۔

پی ایف آر ڈی اے کی اطلاع کے مطابق اے پی وائی کے تحت اندراج کے عمل کے دوران اس بات کی تفصیلات حاصل نہیں کی جاتی ہیں کہ آیا سبسکرائبر ایس سی/ ایس ٹی کمیونٹی سے ہے یا نہیں۔

***

(ش ح۔ ع ا۔ ع ر)

U. No. 14027

 



(Release ID: 1776633) Visitor Counter : 141


Read this release in: English