وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

اسٹینڈ اپ انڈیا اسکیم سے فائدہ اٹھانے والوں سے متعلق اعداد و شمار

Posted On: 30 NOV 2021 6:19PM by PIB Delhi

30 نومبر 2021:

حکومت اسٹینڈ اپ انڈیا اسکیم کے تحت فنڈز مختص نہیں کرتی کیوں کہ اس اسکیم کے تحت قرضے بورڈ کی منظور شدہ پالیسی اور سابقہ رہ نما خطوط کے مطابق قرض دینے والے اداروں کے ذریعے دیے جاتے ہیں۔ یہ بات خزانہ وزیر مملکت ڈاکٹر بھگوت کسانراؤ کراڈ نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتائی۔

وزیر موصوف نے بتایا کہ اسٹینڈ اپ انڈیا (سی جی ایف ایس آئی) کے لیے کریڈٹ گارنٹی فنڈ کے کارپس کے لیے بھارت سرکار کی مکمل ملکیت والی کمپنی نیشنل کریڈٹ گارنٹی ٹرسٹی کمپنی لمیٹڈ (این سی جی ٹی سی) کو اسکیم کے آغاز سے اب تک 1100 کروڑ روپے کی رقم جاری کی جا چکی ہے۔

وزیر موصوف نے بتایا کہ سال 2019-20 سے 23.11-2021 تک اسٹینڈ اپ انڈیا اسکیم کے تحت ریاست وار سمیت درج فہرست ذاتوں / درج فہرست قبائل اور خواتین مستفید ہونے والوں کی تفصیلات ضمیمے میں دی گئی ہیں۔

***

(ش ح۔ ع ا۔ ع ر)

U. No. 14026


(Release ID: 1776632) Visitor Counter : 130


Read this release in: English