صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پردھان منتری آیوشمان بھارت ہیلتھ انفرا اسٹرکچر مشن

Posted On: 30 NOV 2021 6:09PM by PIB Delhi

صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزیر مملکت   ڈاکٹر بھارتی پروین پوار نے  راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ  مالی سال 22۔2021 کی بجٹ تقریر میں  یکم فروری 2021 کو  پرائم منسٹر آتم نربھر سوستھ بھارت یوجنا (پی ایم۔ اے  ایس بی وائی) اسکیم کا  اعلان کیا گیا تھا جس کا نام بدل کر اب  پی ایم ۔ آیوشمان بھارت ہیلتھ انفرا اسٹرکچر مشن  (پی ایم ۔ ابی ایچ آئی ایم) کردیا گیا ہے، جس کے لئے  6 سال  (مالی سال 26۔25 تک) کے واسطے  تقریباً 64180 کروڑ روپے مختص کئے گئے تھے۔ اس اسکیم کو  15 ستمبر 2021 کو منعقدہ کابینہ کی میٹنگ میں منظوری دی گئی۔ یہ اسکیم نیشنل ہیلتھ مشن  کے علاوہ ہے۔

اس مشن کا مقصد  بلاک، ضلع، علاقے اور قومی سطح پر میٹرو پولیٹن علاقوں میں  نگرانی تجربہ گاہوں  کا نیٹ ورک تیار کرتے ہوئے  اور  عوامی صحت کی ہنگامی صورتحال اور بیماریوں کو پھیلنے سے روکنے کے لئے  موثر  جانچ تحقیقات کے واسطے  داخلے کے پوائنٹس پر  صحت اکائیوں کو  مضبوط بناتے ہوئے  آئی ٹی سے چلنے والے  مرض کی نگرانی کا ایک نظام تیار کرنا ہے۔

کووڈ۔ 19 اور دیگر  متعدی امراض کے بارے میں  ریسرچ،  کووڈ۔ 19 جیسی عالمی وباؤں کے سلسلے میں قلیل مدتی اور  وسط مدتی کارروائی کے لئے  بایو میڈیکل ریسرچ سمیت ، کے واسطے مدد فراہم کرانا اور جانوروں اور انسانوں میں  متعدی امراض کے پھیلنے کا پتہ لگانے ، اسے روکنے اور  اس سلسلے میں کارروائی کرنے کے لئے  ایک ہیلتھ اپروچ  فراہم کرانے کے لئے  بنیادی صلاحیت تیار کرنا   بھی ہے۔

پی ایم ۔ اے بی ایچ آئی ایم اسکیم کے عناصر درج ذیل ہے:

مرکز کے اسپانسر کردہ عناصر  

  • دس ہائی فوکس ریاستوں میں  17788 دیہی ہیلتھ اینڈ ویلنیس سنٹروں کے لئے مدد فراہم کرانا۔
  • تمام ریاستوں میں 11024 شہری ہیلتھ اینڈ ویلنیس سینٹر قائم کرنا۔
  • گیارہ ہائی فوکس ریاستوں میں 3352 بلاک پبلک ہیلتھ یونٹیں۔
  • پانچ لاکھ سے زیادہ آبادی والے تمام اضلاع میں  کریٹیکل کیئر ہاسپٹل بلاک قائم کرنا

مرکزی شعبے کے عناصر

  • ایک سو پچاس بستروں والے  کریٹیکل کیئر ہاسپٹل بلاکوں  کے ساتھ  ٹریننگ اور مینٹرنگ  مقامات کے طور پر  12 مرکزی  ادارے۔
  • تمام عوامی صحت تجربہ گاہوں کو جوڑنے کے لئے  تمام ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام خطوں کے لئے  مربوط صحت اطلاعاتی پورٹل کی توسیع۔
  • سترہ نئی عوامی صحت  اکائیوں کا آپریشنلائزیشن اور داخلے کے پوائنٹ یعنی  32 ہوائی اڈوں، گیارہ بندرگاہوں اور  سات  لینڈ کراسنگ  میں  33 موجودہ عوامی صحت اکائیوں کو مضبوط کرنا۔
  • نیشنل ہیلتھ مشن کا مقصد  سبھی کو  منصفانہ  ، سستی اور معیاری  صحت دیکھ ریکھ فراہم کرانا ہے جس میں   ابتدائی اور ثانوی دیکھ ریکھ پر خصوصی طور پر توجہ مرکوز کی گئی ہے لیکن  پی ایم اے بی ایچ آئی ایم  ملک بھر میں صحت دیکھ ریکھ بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کرنے کے لئے  سب سے بڑی کل ہند اسکیم ہے، جس میں  ابتدائی ، ثانوی اور ثلاثی دیکھ ریکھ خدمات  فراہم کرانے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔

مرکزی اسپانسر کردہ اسکیم  کے عناصر میں  یہ بھی شامل ہے کہ  602 اضلاع میں 19064.80 کروڑ کی لاگت  سے  کریٹیکل کیئر  اسپتال قائم کئے جائیں گے، جس کے لئے  11952.43 کروڑ روپے  مرکزی حصہ ہوگا اور 7112.37 کروڑ روپے ریاستی حصہ۔ اس کو  ریاستی حکومت کی مدد سے  26۔2025 تک کی  پانچ برس کی مدت کے اندر نافذ کیا جائے گا۔

اس اسکیم کے تحت  ملک بھر میں  تمام 730 اضلاع میں   ( مالی سال 26۔2025 تک) مربوط  عوامی صحت لیب (آئی پی ایچ ایل) قائم کرنے کا  التزام بھی ہے، جس پر  1482.60 کروڑرپے کی لاگت آئے گی جس میں  990.40 کروڑ روپے کا مرکزی حصہ ہوگا اور  492.20 کروڑ روپے کا ریاستی حصہ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ ا گ۔ن ا۔

U-14022

                          



(Release ID: 1776629) Visitor Counter : 279


Read this release in: English