پنچایتی راج کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بلاک پنچایتی ترقیاتی منصوبہ  (بی پی ڈی پی ) اور  ضلع پنچایت ترقیاتی منصوبوں (ڈی پی ڈی پی) کی تیاری کے لئے فریم ورک

Posted On: 30 NOV 2021 4:37PM by PIB Delhi

نئی دہلی،30- نومبر 2021/  پندرہویں (XV )مالیاتی کمیشن (XVFC ) کے تحت  ضلع پنچایتوں سمیت   پنچایتوں کے تینوں   درجوں کو فنڈز کی منتقلی سے ضلع پنچایت کے ترقیاتی منصوبے تیارکر نے کی  ضرورت ہے،جو کہXV  گرانٹس کے تحت ایک لازمی  شرط ہے۔ اس تناظر میں پنچایتی راج کی وزارت نے 28 اکتوبر 2020 کو بلاک پنچایت  ترقیاتی منصوبہ (بی پی ڈی پی) اور  ضلع پنچایت   ترقیاتی منصوبہ (ڈی پی ڈی پی) کی تیاری کے لئے ایک فریم ورک تیار کیا ہے تاکہ   مالی سال  21-2020 کے لئے بلاک اور ضلع ترقیاتی منصوبوں کی تیاری  میں  ریاستوں کی مدد کی جاسکے اور ریاستوں کے ساتھ   مشترک  کیا گیا ہے۔اسکے علاوہ  ہینڈ ہولڈنگ  سپورٹ اور صلاحیت سازی اور تربیت  کے لئے  دیہی ترقیاتی ا ور پنچایتی راج  کے قومی ادارے ( این آئی آر ڈی  اینڈ  پی آر)  کے ذریعہ اسٹیک ہولڈرز کو  بلاک اور ضلعی سطح پر ترقیاتی منصوبوں کی  تیاری میں فراہم کی  ہے۔ این آئی آر ڈی اور پی آر کے ساتھ تال میل میں بی پی  ڈی پی اور ڈی  پی ڈی پی کے نفاذ کے لئے 34 ریاستوں /مرکز کے زیرا نتظام علاقوں کے تحت 327 ریاستی سطح کے  ماسٹر ٹرینر کو تربیت دی گئی ہے۔ ڈی پی ڈی پی اور بی پی   ڈی پی کی تیاری  اور نگرانی کےلئے ، 27 ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں  نے  اپنے ضلعی سطح پر   اور 15 ریاستوں نے  اپنے  بلاک سطح کا کنٹرول روم قائم کیا ہے اور اب تک کل 540 ضلعی سطح کے   کنٹرول روم قائم کئے گئے ہیں۔ ضلعی سطح پر کام کرنے والی  منصوبہ بند ٹیموں کو  فوری رہنمائی  فراہم کرنے کے لئے ،  تمام ریاستوں /مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو  ایک ضلع سطح کا کنٹرول روم کم  پروجیکٹ یونٹ (پی ایم یو)  ائم کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے جو ڈی پی  ڈی پیز کی مناسب تیاری اور عمل درآمد کے لئے  ایک طریقہ کار کے طور پر   کام کرتا ہے۔پنچایت ریاست کا موضوع  ہونے کی وجہ سے  گرام پنچایتوں کے ذریعہ  کئے جانے والے کاموں کی  نگرانی  بنیادی طور پر  ریاستی حکومت کی  ذمہ داری ہے۔

 ریاستوں کو گرام پنچایت کی سطح پر  شروع ہونے والی  سرگرمیوں کی پیش رفت پر  نظر رکھنے میں  سہولت فراہم کرنے کے لئے،وزارت نے  ای-گرام سوراج ((https://egramswaraj.gov.in/ شروع کیا گیا ہے جو 24 اپریل 2020  کو پنچایتوں میں کئے گئے کاموں کی  موثر نگرانی اور  جائزہ کے لئے ایک متحدہ/مربوط ٹول  ہے۔ یہ ایپلی کیشن پنچایت کی سرگرمیوں کی  رپورٹنگ اور ٹریکنگ کو  بہتر بناتی ہے۔ پنچایت کی سرگرمیوں کی معلومات حاصل کرنے کے لئے ایک ہی  انٹرفیس فراہم کرتی ہے۔  ای- گرام سوراج  ایپلی کیشن  منصوبہ بندی کے عمل کو  مضبوط اور ڈی سینٹرلائزڈ بناتی ہے تاکہ منصوبوں کے ذریعہ  استعمال ہونے والے   ترقیاتی فنڈز کے خرچ کرنے میں  موثر نتائج  برآمد ہوں۔ یہ ایپلی کیشن  کام پر مبنی  جواب دہی پر  توجہ مرکوز کرتی ہے، پنچایت ترقیاتی منصوبے کے تحت  مجوزہ  سرگرمیوں میں سے   ہر ایک کے لئے   کئے گئے اخراجات کو برداشت کرتی ہے۔

ریاستوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ  وہ ضلع پنچایتوں /انٹرمیڈیٹ پنچایتوں/ مساوی روایتی اداروں کے لئے منصوبہ تیار کرنے کے لئے مناسب منصوبہ کے بعد  انہیں  گرانڈ  پورٹل پر  اپ لوڈ کریں تاکہ    ایکس وی ایف سی فنڈز سے  ان کے ذریعہ  صرف ان منصوبوں کے مطابق  خرچ کیا جائے۔

 اس بات کی معلومات   پنچایتی راج کے  وزیر مملکت  جناب کپل موریشور پاٹل نے  آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔

 

ش ح۔ ش ت۔ج

Uno-14010


(Release ID: 1776610) Visitor Counter : 165
Read this release in: English