صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

آیوشمان بھارت۔  پردھان منتری  جن آروگیہ یوجنا کے تحت کووڈ۔ 19 علاج

Posted On: 30 NOV 2021 6:08PM by PIB Delhi

صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزیر مملکت   ڈاکٹر بھارتی پروین پوار نے  راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ  عوامی صحت ریاست کا معاملہ ہے۔ اس لئے کووڈ۔ 19 عالمی وبا کے سلسلے میں  کارروائی کے لئے بنیادی طور پر ریاستی حکومتیں ہی ہدایات جاری کرتی ہیں۔ نیشنل ہیلتھ اتھارٹی آیوشمان بھارت۔  پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا (اے بی۔ پی ایم جے اے وائی)  کے تحت  تمام اہل استفادہ کنندگان کو  مفت کووڈ۔ 19 کی جانچ اور علاج کو یقینی بنانے کے لئے  ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام خطوں کو  ضروری مدد فراہم کرارہی ہے۔

جب کووڈ۔ 19 عالمی وبا شروع ہوئی تھی تو  کووڈ سے متعلق علاج فراہم کرانے کے لئے  ابتدائی طور پر موجودہ علاج کے پیکج استعمال کئے گئے تھے۔ بعد میں  کووڈ۔ 19 کے علاج اور جانچ کے لئے خصوصی پیکج  شروع کئے گئے کئی ریاستی حکومتوں نے  تمام باشندوں کو مفت کووڈ۔ 19 جانچ اور علاج کی سہولت فراہم کرانے کا فیصلہ کیا۔ ان میں سے  کچھ  ریاستوں نے این ایچ اے کے آئی ٹی پلیٹ فارم سمیت  آیوشمان بھارت۔ پی ایم جے اے وائی ایکو سسٹم کو استعمال کیا۔ جبکہ دوسروں نے  اپنے آئی ٹی سسٹم کو استعمال کیا۔

گزشتہ دو برسوں میں  آیوشمان بھارت۔ پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا ( اے بی۔ پی ایم جے اے وائی) کے تحت کووڈ۔ 19 کے علاج کے لئے  تقریباً 8.3 لاکھ  اسپتالوں میں داخلوں کو  منظوری  دی گئی۔  اس اسکیم کے فائدے  ملک میں  کہیں بھی حاصل کئے جاسکتے ہیں یعنی  ایک استفادہ کنندہ (دیہی/ شہری) مفت علاج حاصل کرنے کے لئے بھارت میں  پینل میں شامل کسی بھی سرکاری  یا پرائیویٹ اسپتال میں  جاسکتا ہے۔

 اے بی۔ پی ایم جے اے وائی کے تحت علاج کے پیکج  میں  علاج کے تمام پہلو کور کئے گئے ہیں مثلاً ڈرگس ، ادویات، آکسیجن ، مرض کے لئے مخصوص تشخیص شامل ہیں۔اس  کے علاوہ  ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام خطوں کو  یہ سہولت بھی دی گئی ہے کہ وہ  کووڈ۔ 19 کے علاج کے لئے  علاقائی ضرورتوں کے مطابق  پیکجز میں تبدیلی کرلیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔

ش ح۔ ا گ۔ن ا۔

U-14021

                          



(Release ID: 1776604) Visitor Counter : 134


Read this release in: English