پنچایتی راج کی وزارت

پنچایتوں کی ای-گورننس

Posted On: 30 NOV 2021 4:35PM by PIB Delhi

نئی دہلی،30نومبر 2021؛     ڈیجیٹل انڈیا پروگرام کے تحت، وزارت پنچایتوں کے کام کاج کو بہتر بنانے اور انہیں زیادہ شفاف، جوابدہ اور مؤثر بنانے کے لیے، ملک میں ای-پنچایت مشن موڈ پروجیکٹ کو نافذ کر رہی ہے۔ وزارت نے پنچایت کے کام کاج کے مختلف پہلوؤں کو حل کرنے کے لیے ایک آسان کام پر مبنیاکاؤنٹنگ ایپلی کیشن، ای-گرام سوراج کا آغاز کیا۔ فراہم کردہ خدمات کے لیے ای-گرام سوراج-پی ایف ایم ایس انٹرفیس، جو کہ ایک آسان کام پر مبنی اکاؤنٹنگ ایپلی کیشن ہے,  کے ذریعے آن لائن ادائیگیوں سمیت منصوبہ بندی، اکاؤنٹنگ اوربجٹ کاری پر توجہ مرکوز کی ہے۔ فی الحال، 258694 پنچایتی راج اداروں نے مالی سال 2021-22 کے لیے پنچایتی ترقیاتی منصوبے تیار کیے ہیں اور 275252 پنچایتی راج اداروں نے اکاؤنٹنگ کے مقصد کے لیے، ای-گرام سوراج کو اپنایا لیا ہے۔ مزید، 253523 پنچایتی راج اداروں نے آن لائن لین دین کرنے کے لیے ای-گرام سوراج-پی ایف ایم ایس انٹرفیس استعمال کرنا شروع کر دیا  ہے۔

ای- پنچایت مشن موڈ پروجیکٹ کے تحت، پنچایتوں میں ای- گورننس کے نفاذ کے لیے ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو کوئی براہ راست مالی معاونت فراہم نہیں کی جاتی ہے۔ پنچایتی راج کی وزارت (ایم او پی آر)، پنچایتی راج اداروں (پی آر آئی) کو مضبوط بنانے اور پی آر آئی کے منتخب نمائندوں اور اہل کاروں کی صلاحیت سازی کے لیے، پروگرام جاتی مدد فراہم کر رہی ہے تاکہ ان کے کام کاج اور کاکردگی کو بہتر بنایا جا سکے اور انہیں خود مختار بنایا جا سکے۔

پنچایت کا ریاست کا موضوع ہونے کی وجہ سے ،بنیادی ڈھانچے کی سہولیات فراہم کرنا، بنیادی طور پر متعلقہ ریاستی حکومت / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے انتظامیہ کی ذمہ داری ہے تاکہ وہ پنچایتوں کے ای-گورننس کے کام باقائدہ طور پر کرسکیں جن میں  کمپیوٹر، بجلی کی فراہمی وغیرہ شامل ہیں۔

یہ معلومات پنچایتی راج کے مرکزی وزیر مملکت جناب کپل موریشور پاٹل نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔س

*****

U.No.14013

(ش ح - اع - ر ا)   



(Release ID: 1776570) Visitor Counter : 135


Read this release in: English