قبائیلی امور کی وزارت
قبائلی امور کی وزارت نے مالامال قبائلی ثقافتی ورثہ کو محفوظ رکھنے اور اس کے فروغ کی غرض سے ایک کمپیوٹر پر ملاحظہ کیے جا سکنے والے ڈجیٹل مواد پر مشتمل گوشوارہ وضع کیا ہے
Posted On:
29 NOV 2021 5:33PM by PIB Delhi
قبائلی امور کی وزارت ، قبائلی تعلیم کو فروغ دینے کے مقصد سے ‘‘ ایکلویّہ ماڈل رہایشی اسکولوں ( ای ایم آر ایس )’’ اور آئین کی دفعہ ( 1) 275 کے تحت گرانٹس کے تحت اسکیموں کا اہتمام کر رہی ہے ۔20 ہزار سے زیادہ آبادی والے ایسے ہر بلاک کے لئے جہاں قبائلی افراد کی تعداد 50 فیصد سے زیادہ ہے، کل 740 ای ایم آر ایس اسکولوں کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ یہ اسکول قبائلی طلباء کو انہیں کے ماحول میں معیاری تعلیم فراہم کریں گے اور اس کے ساتھ ہی مقامی فن و ثقافت کو محفوط رکھنے ، کھیل کود اور ہنر مندی کےفروغ کے لئے تربیت فراہم کرنےکے لئے خصوصی سہولتیں بھی فراہم کی جائیں گی۔
اس کے علاوہ ‘‘ قبائلی تحقیق ادارے’’ کی مدد اور قبائلی تہوار ، تحقیق ، اطلاعات اور عوام کے لئے تعلیم’’ کی اسکیموں کے تحت مختلف سرگرمیاں انجام دی جا رہی ہیں ۔ جس کے تحت قبائلی ثقافت کو تحفظ فراہم کیا جائےگا اور اسے فروغ دیا جائے گا ۔
اس سے متعلق تفصیلات ذیل میں دی گئی ہیں ۔
- مالا مال قبائلی ورثہ کے فروغ کے لئے آڈیو ویژول ڈکیومینٹریز، تحقیقی مطالعات/ کتابوں کی اشاعت ۔ ان منظور شدہ پروجیکٹوں کی تفصیلات وزارت کی ویب سائٹ (tribal.gov.in ) پر ملاحطہ کر سکتے ہیں ۔
- قبائلی ثقافتی پروگراموں کا تبادلہ
- قبائلی علاج کرنے والے افراد کے ذریعہ استعمال کئے جانے والے دیسی طور طریقے ، علاج میں کام آنے والے پودوں ، آدی واسی افراد کی زبانیں ، زرعی نظام ، رقص اور مصوری وغیرہ کے بارے میں تحقیق اور دستاویزات تیار کرنا
- قبائلی عوام کے جانبازی اور حب الوطنی کے کاموں کا اعتراف کرنے کے لئے ، وزارت نے قبائلی مجاہدین آزادی کے دس میوزیم قائم کرنے کی منظوری دی ہے ۔ ان میوزیموں میں خطے کے مالا مال قبائلی ثقافتی ورثہ کی بھی نمائش کی جائے گی۔
- مالا مال قبائلی ثقافتی ورثہ کے تحفظ اور اسے فروغ دینے اور اس سلسلے میں دیگر لوگوں میں بیداری پیدا کرنے کی غرض سے ایک کمپیوٹر پر ملاحظہ کئے جا سکنے والے ڈجیٹل مواد پر مشتمل گوشوارہ یعنی قبائلی دجیٹل دستاویز کا گوشوارہ (https://repository.tribal.gov.in/ ) اور قبائلی گوشوارہ (https://tribal.nic.in/repository/ ) وضح کئے گئے ہیں ۔ جہاں تمام تحقیق، پیپرس ، کتابیں ، رپورٹیں اور دستاویزات ، لوک گیت، فوٹو ، ویڈیوز کو اپ لوڈ کیا گیا ہے ۔ قبائلی گوشوارہ میں سر دست دس ہزار سے زیادہ فوٹو،ویڈیوز اور اشاعتیں دستیاب ہیں ۔ جنہیں زیادہ تر قبائلی تحقیق سے متعلق ادارے ٹی آر آئیز نے جمع کیا ہے ۔
- قبائلی زبانوں کو محفوظ رکھنے اور درج فہرست قبائل کے طلباء کے مابین آموزش کی حصولیابی کی سطح میں اضافہ کرنے کے مقصد سے دولسانی درسی کتابیں تیار کی گئی ہیں ۔ مختلف ریاستی حکومتوں نے کثیر زبان والی درسی کتابیں بھی تیار کی ہیں ۔
- وزارت، آدی مہوتسو میلوں کے انعقاد کے لئے ٹرائی فیڈ کو فنڈ فراہم کرتی ہے ریاستی سطح کے تہواروں جیسے ناگالینڈ کا ہورن بل تہوار ، میزورم کا پالی – کٹ تہوار ، اور تلنگانہ کے میدارام جاترا تہوار کے لئے قبائلی تحقیق کا ادارہ ٹی آر آئی فنڈ فراہم کرتا ہے ۔ ان کے علاوہ قبائلی ثقافت کو فروغ دینے کے لئے قبائلی مہارت اور کاریگری سے متعلق میلوں ، مصوری کے مقابلوں اور مختلف متعلقہ تہواروں کا بھی انعقاد کیا جاتا ہے ۔ ان سب تفصیلات کو آدی – پرسارام پورٹل (https://adiprasaran.tribal.gov.in/ ) پر ملاحظہ کیا جا سکتا ہے ۔
ملک بھر میں 27 قبائلی تحقیق سے متعلق ادارے ( ٹ آر آئی ) قائم کئے گئے ہیں ۔ ان کا مقصد ایک تھنک ٹینک کے طور پر کام کرنا اور قبائلی برادریوں کے بارے میں معلومات کا گوشوارہ تیار کرنا ہے ۔
*************
( ش ح ۔ ع م ۔ ر ب(
U. No.13481
(Release ID: 1776472)
Visitor Counter : 116