وزارتِ تعلیم

معذور بچوں کے لیے حکومت کی جانب سے کئے گئے اقدامات

Posted On: 29 NOV 2021 5:14PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،29نومبر؍2021:

کیندریہ ودیالیوں (کے وی) اور جواہر نوودیہ ودیالیوں (جے این وی) میں تازہ داخلوں کے لیے کل دستیاب نشستوں میں سے 3 فیصد نشستیں مختلف معذور بچوں کے لیے افقی طور پر مخصوص ہیں۔ کیندریہ ودیالیوں اور جواہر نوودیہ ودیالیوں میں مختلف معذور بچوں کے لئے درج ذیل اقدامات کئے گئے ہیں:

  1. مختلف طور پر معذور طلباء کے لیے رکاوٹ سے پاک رسائی ودیالیہ کی عمارت کے ڈیزائن کا لازمی حصہ ہے۔ اسکولوں کے ساتھ ساتھ ہاسٹل کی عمارتوں میں ریمپ اور خصوصی بیت الخلا بنائے گئے ہیں۔
  2. اساتذہ کو طلباء کی مدد کے لیے تربیت دی جاتی ہے۔
  3. جدید ترین معاون آلات کی ضرورت پر مبنی خریداری۔
  4. مختلف معذور بچوں میں تدریسی سیکھنے کے عمل کو آسان بنانے کے لئے خصوصی معلمین کی خدمات کو شامل کرنا۔
  5. وی وی این اور ٹیوشن فیس کی ادائیگی سے استثنیٰ۔
  6. امتحان میں اضافی وقت کی سہولت، گراؤنڈ فلور پر بیٹھنے کا انتظام اور مختلف کلاسوں میں پڑھنے والے معذور تمام طلباء کے لیے تمام امتحانات میں اسکرائبر/رائٹر فراہم کرنے کی سہولت سی بی ایس ای کے رہنما خطوط کے مطابق بڑھا دی گئی ہے۔

حکومت نے معذور افراد کے حقوق (آر پی ڈبلیو ڈی) ایکٹ، 2016 نافذ کیا ہے اور مذکورہ ایکٹ حکومت اور مقامی حکام کو معذور بچوں (سی ڈبلیو ڈی) کو جامع تعلیم فراہم کرنے کے لیے اقدامات کرنے کا پابند بناتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ ایکٹ متعلقہ حکومت اور مقامی حکام کو یہ بات یقینی بنانے کے لیے بھی پابند کرتا ہے کہ بینچ مارک معذوری (40 فیصد یا اس سے زیادہ کی معذوری) کے حامل ہر بچے کو 18 سال کی عمر تک مناسب ماحول میں مفت تعلیم تک رسائی حاصل ہو۔

مرکزی طور پر اسپانسر شدہ سمگر شکشا - اسکولی تعلیم اور خواندگی، وزارت تعلیم کی اسکولی تعلیم کے لیے ایک مربوط اسکیم ہے، جس میں پری پرائمری سے لے کر سینئر سیکنڈری تک کے بچوں کا احاطہ کیا گیا ہے۔ سمگر شکشا کے تحت خصوصی ضروریات والے بچوں کے لیے جامع تعلیم (سی ڈبلیو ایس این) کے لیے ایک اہم جزو ہے جس کے ذریعے تعلیمی ضروریات جیسے شناخت اور تشخیص کیمپ، امداد کی فراہمی، آلات، معاون آلات، تدریسی مواد (ٹی ایل ایم) وغیرہ اور تعلیم کے لیے مختلف انتظامات دستیاب ہیں۔

قومی تعلیمی پالیسی (این ای پی)،2020ء تعلیم کی بنیاد کے طور پر مکمل مساوات اورشمولیت کی وکالت کرتی ہے،تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ تمام طلباء تعلیمی نظام میں ترقی کی منازل طے کر سکیں۔ یہ اپنے فریم ورک کے اندر،سی ڈبلیو ایس این کی تعلیم پر بھی زور دیتا ہے،تاکہ مساوی معیار کی تعلیم کو یقینی بنایا جاسکے۔ سمگر شکشا اسکیم کو بھی قومی تعلیمی پالیسی 2020ء کی سفارشات کے ساتھ ہم آہنگ کیا گیا ہے،تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ تمام بچوں کو ایک مساوی اور جامع کلاس روم ماحول کے ساتھ معیاری تعلیم تک رسائی حاصل ہو۔

یہ اطلاع مرکزی وزیر تعلیم جناب دھرمیندر پردھان نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کی۔

 

 

************

 

ش ح۔م ع۔ن ع

(U: 13473)



(Release ID: 1776398) Visitor Counter : 285


Read this release in: English