وزارتِ تعلیم
azadi ka amrit mahotsav

سمگر شکشا ابھیان

Posted On: 29 NOV 2021 5:13PM by PIB Delhi


 

نئی دہلی، 29 اکتوبر 2021:

ازسر نو تیار کردہ سمگر شکشا اسکیم کا مقصد اسکولی تعلیم تک سب کی رسائی کو ممکن بنانا؛ پسماندہ گروپوں اور کمزور طبقات کی شمولیت کے ذریعہ مساوات کو فروغ دینا اور پری پرائمری سے درجہ بارہویں تک اسکولی تعلیم کی تمام تر سطحوں  پر تعلیم کے معیار کو بہتر بنانا ہے۔

اس اسکیم کے اہم مقاصد ہیں: (1) قومی تعلیمی پالیسی 2020 (این ای پی 2020)کی سفارشات کے نفاذ میں ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو مدد فراہم کرنا؛ (2) مفت اور لازمی تعلیم حاصل کرنے  کے لئے بچوں کے حقوق (آر ٹی ای)ایکٹ 2009 کے نفاذ میں ریاستوں کو تعاون فراہم کرنا؛ (3)بچوں کی ابتدائی نگہداشت اور تعلیم پر توجہ مرکوز کرنا؛ (4) بنیادی خواندگی اور اعداد شماری کی مہارت پر زور دینا؛ (5) طلبا میں 21ویں صدی کی مہارتیں پیدا کرنے کے لیے جامع، مربوط، مبنی بر شمولیت اور سرگرمی پر مبنی نصاب اور فن تعلیم پر زور دینا؛(6)معیاری تعلیم کی فراہمی اور طلبا کے تدریسی نتائج میں اضافہ کرنا؛ (7) اسکولی تعلیم میں سماجی اور صنفی خلاء کو پر کرنا؛ (8) اسکولی تعلیم کی تمام سطحوں پر مساوات اور شمولیت کو یقینی بنانا؛ (9) اساتذہ کی تربیت کے لیے نوڈل ایجنسی کے طور پر ، اسٹیٹ کونسل فار ایجوکیشنل ریسرچ اینڈ ٹریننگ (ایس سی ای آر ٹی) / ریاستی تعلیمی اداروں اور ڈسٹرکٹ انسٹی ٹیوٹس فار ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ (ڈی آئی ای ٹی) کا استحکام اور تجدیدکاری؛ (10) محفوظ، سلامت اور سازگار ماحول کو یقینی بنانا اور اسکولی تعلیم کی فراہمی کے لیے سازگار ماحول کو یقینی بنانا اور اسکولی تعلیم کی فراہمی میں معیارات کو برقرار رکھنا؛ (11)پیشہ وارانہ تعلیم کو فروغ دینا۔

اس اسکیم کے تحت اسکولی تعلیم کی تمام سطحوں پر تجویز کردہ تمام  ترپہل قدمیاں یہ ہیں: (1) بنیادی ڈھانچہ ترقیات اور اس کو برقرار رکھنے سمیت ہمہ گیر رسائی؛ (2)بنیادی خواندگی اور اعداد شماری، (3) صنف اور مساوات؛ (4) مبنی بر شمولیت تعلیم؛ (5) کوالٹی اور اختراع؛ (6)اساتذہ کی تنخواہ کے لیے مالی تعاون؛ (7) ڈجیٹل پہل قدمیاں؛ (8) وردی، نصابی کتابیں، وغیرہ سمیت آر ٹی ای حق داریاں؛ (9) ای سی سی ای کے لیے حمایت؛ (10) پیشہ وارانہ تعلیم؛ (11) کھیل کود اور فزیکل تعلیم؛ (12) اساتذہ کی تعلیم اور تربیت کو استحکام فراہم کرنا، (9)دیکھ ریکھ؛ (14)پروگرام مینجمنٹ؛ اور (15)قومی عنصر

ازسر نو تیارکردہ سمگر شکشا ،ڈی بی  ٹی موڈ کے توسط سے طلبا کو راست طور پر ، بچے پر مرتکز امداد فراہم کراکے براہِ راست رسائی میں اضافہ کرنے کے لیے سفارشات پیش کرتا ہے۔

سمگر شکشا کے تحت آئی سی ٹی تجربہ گاہیں قائم کرنے، ڈجیٹل بورڈس کے لیے تعاون سمیت اسمارٹ کلاس رومز ، ورچووَل کلاس روزم ڈی ٹی ایچ چینلس تیار کرنےکے سلسلے میں مختلف آئی سی ٹی اور ڈجیٹل پہل قدمیوں کے لیے ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو مالی تعاون فراہم کرایا جاتا ہے۔ ریاستوں کے پاس ، چھٹویں  سے 12 ویں درجے تک کے اسکولوں میں آئی سی ٹی تجربہ گاہیں قائم کرنے کے لیے فی اسکول 6.40 لاکھ روپئے تک کی نہ جاری رہنے والی امداد اور پانچ برسوں کی مدت کے لیے فی اسکول سالانہ 2.40 لاکھ روپئے تک کی جاری رہنے والی امداد  یا اسمارٹ رومز (زیادہ سے زیادہ 2 اسمارٹ کلاس رومز فی اسکول)کے لیے 2.40 روپئے کے بقدر جاری رہنےوالی امداد اور  0.38 لاکھ روپئے کے بقدر جاری رہنے والی امداد حاصل کرنے کا متبادل موجود ہے۔  مسلسل آنے والی لاگت میں بنیادی ڈھانچے کے لیے تعاون، ای۔مواد اور ڈجیٹل وسائل، بجلی کا خرچ اور انٹرنیٹ کنکٹویٹی، وغیرہ شامل ہیں۔

یہ معلومات تعلیم کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان کے ذریعہ آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب کے تحت فراہم کی گئی۔

*****

ش ح۔اب ن ۔ م ف

U. NO. 13463


(Release ID: 1776332) Visitor Counter : 216


Read this release in: English