بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
ایم ایس ایم ای کی بحالی
Posted On:
29 NOV 2021 3:08PM by PIB Delhi
نئی دہلی،29- نومبر 2021/ حکومت نے آتم نربھر بھارت ابھیان کے تحت ملک میں ایم ایس ایم ای شعبہ کی مدد خاص طور پر کووڈ-19 وبائی مرض کے لئے کئی اقدامات کئے ہیں۔ ان میں سے کچھ یہ ہیں:
- ایم ایس ایم ایز کے لئے 20 ہزار کروڑ روپے کا ماتحت (سبورڈینیٹ قرض)
- ایم ایس ایم ایز سمیت کاروبار کے لئے 3 لاکھ کروڑ روپے کے بغیر ضمانت خودکار قرض
- iii. ایم ایس ایم ایز فنڈ آف فنڈکے ذریعہ 50 ہزار کاایکویٹی انفیوزن
- iv. ایم ایس ایم ایز کی درجہ بندی کے لئے نئے نظرثانی شدہ معیار
- ایم ایس ایم ایز کی کاروبار میں آسانی کے لئے نئی رجسٹریشن ' رجسٹریشن '۔
- vi. دو سو کروڑ روپے تک خریداری کے لئے کوئی عالمی ٹینڈر نہیں ۔ اس سے ایم ایس ایم ای کو مدد ملے گی
وزیراعظم کے ذریعہ یکم جون 2020 کو ایک آن لائن پورٹل ’’چیمپئن‘‘ کا آغاز کیا گیا ہے۔ اس میں ای گورننس کے بہت سے پہلوؤں کا احاطہ کیا گیا ہے جس میں شکایت کا ازالہ اور ایم ایس ایم ایز کی ہینڈ ہولڈنگ شامل ہے۔ پورٹل کے ذریعہ 21 نومبر 2021 تک کل 40 ہزار 201 شکایات کا ازالہ کیا جاچکا ہے۔
ایم ایس ایم ای کی وزارت ملک میں ایم ایس ایم ای کے شعبے کی ترقی اور فروغ کے لئے مختلف اسکیمیں اور پروگرام نافذ کرتی ہے۔ ان اسکیموں اور پروگراموں میں وزیراعظم کاروزگار پیدا کرنے کا پروگرام (پی ایم ای جی پی) ، روایت صنعتوں کی بحالی کے لئے فنڈ کی اسکیم (ایس ایف یو آر ٹی آئی)، اختراع کو فروغ دینے کے لئے اسکیم ، دیہی صنعت اور انٹر پرینیورشپ (اے ایس پی آئی ار ای) اور چھوٹی صنعتوں کے لئے کریڈٹ گارنٹی اسکیم ، مائیکرو اور اسمال انٹرپرائزیز کلاسٹر ڈیولپمنٹ پروگرام(ایم ایس ای-سی ڈی پی) شامل ہیں۔
ایم ایس ایم ای شعبے کو خاص طور پر کووڈ-19 کے دوران مزید راحت فراہم کرنے کے لئے، حکومت نے حال ہی میں درج ذیل اقدامات کئے ہیں:
- ادیوگ ادھار میمورنڈم ّ(یو اے ایم) کی معیاد میں بحوالی نوٹی فیکشن نمبر ایس او 237 (ای) مورخہ 16 جون 2021 کی معیاد میں 31 دسمبر 2021 تک توسیع کردی گئی ہے۔
- 2 جولائی 2021 کو حکومت نے خوردہ اور تھوک کاروبار کو ایم ایس ایم ایز کے بطور شامل کیا ہے اور انہیں اڈیم رجسٹریشن پورٹل پر رجسٹریشن کی اجازت دی گئی ہے ۔ تاہم خوردہ اور تھوک کاروبار ایم ایس ایم ایز کے فوائد کو محدود کیا گیا ہے۔ صرف ترجیحی شعبے کا قرضہ۔
- اب خوانچہ والے (اسٹریٹ وینڈرس) بھی اڈیم رجسٹریشن پر خوردہ کاروباری کے طور پر رجسٹر ہوسکتےہیں۔
- یو آر پورٹل اور ترجیحی شعبے کے قرضے کا فائدہ حاصل کرسکتےہیں۔
اس بات کی اطلاع چھوٹی ،بہت چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتوں کے وزیر جناب نارائن رانے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔
ش ح۔ ش ت۔ج
Uno-13446
(Release ID: 1776317)
Visitor Counter : 184