جل شکتی وزارت
گنگا اور جمنا کی بازبحالی
Posted On:
29 NOV 2021 5:53PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 29 نومبر 2021:
نمامی گنگے پروگرام کے تحت، دریائے گنگا کی صفائی ستھرائی اور بازبحالی کے لیے مختلف پہل قدمیاں کی گئیں جن میں آلودگی کم کرنے سے متعلق سرگرمیاں بھی شامل ہیں۔آلودگی کو کم کرنےسے متعلق سرگرمیاں انجام دیتے ہوئے، دریائے گنگا کے کنارے 97 قصبات کی نشاندہی کی گئی، جن کے لیے گندے پانی کو لائق استعمال بنانے کے پروجیکٹوں کی منظوری دی گئی ہے اور انہیں تعمیر کیا جا رہا ہے۔
گنگا کے کنارے آباد 97 قصبوں سے تقریباً 3000 ایم ایل ڈی گندا پانی نکلتا ہے جس کے مقابلے میں 2279 ایم ایل ڈی سیویج جنریشن ٹریٹمنٹ کی صلاحیت پہلے سے ہی نصب ہے اور مزید 1062 ایم ایل ڈی ایس ٹی پی صلاحیت کو منطوری دی جا چکی ہے ، اور یہ تکمیل کے مختلف مراحل میں ہے۔ اس کے علاوہ، بایو ری میڈی ایشن کے ذریعہ نالوں کے ان سیٹو ٹریٹمنٹ اور فیکل سلج مینجمنٹ جیسے دیگر اقدامات بھی کیے گئے ہیں۔
حکومت نے جمنا، سون ، رام گنگا، گومتی، گھاگرا، گندک، کوسی اور دامودر ، جیسی آٹھ بڑی معاون ندیوں کی بازبحالی کے لیے بھی کام شروع کیا ہے۔ ان معاون ندیوں میں آلودگی کو کم کرنے کے لیے کیے گئے اقدامات درج ذیل ہیں:
نمبر شمار
|
معاون ندی کا نامٍ
|
پروجیکٹوں کی تعداد
|
ایس ٹی پی صلاحیت (ایم ایل ڈی)
|
1
|
جمنا
|
22
|
1896.07
|
2
|
سون
|
1
|
21.00
|
3
|
رام گنگا
|
3
|
146.00
|
4
|
گومتی
|
3
|
129.00
|
5
|
گھاگرا
|
1
|
32.00
|
6
|
گندک
|
1
|
22.00
|
7
|
کوسی
|
1
|
9.00
|
8
|
دامودر
|
4
|
240.00
|
|
میزان
|
36
|
2495.07
|
حکومت ہند دریائے گنگا بازبحالی پروگرام کے نفاذ کے سلسلے میں گنگاکی صفائی ستھرائی کے قومی مشن (این ایم سی جی) کے لیے فنڈس جاری کرتی ہے۔ بعد ازاں، اس پروجیکٹ کے نفاذ کے لیے این ایم سی جی کے ذریعہ فنڈس جاری کیے جاتے ہیں۔ این ایم سی جی کے ذریعہ ریاستوں/نفاذکاری ایجنسیوں کو مالی برس 2011۔12 سے 31 مارچ 2021 تک 10555.90 کروڑ روپئے کے بقدر رقم جاری کی گئی۔
یہ معلومات جل شکتی کے وزیر مملکت جناب وشویشور ٹوڈو کے ذریعہ آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب کے تحت فراہم کرائی گئی۔
ش ح۔اب ن ۔ م ف
U. NO. 13461
(Release ID: 1776278)
Visitor Counter : 190