بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

صفر نقص صفر اثر اسکیم

Posted On: 29 NOV 2021 3:06PM by PIB Delhi

نئی دہلی،29- نومبر 2021/ صفر نقص صفر اثر اسکیم((زیرو ڈیفکٹ، زیرو ایفکٹ- زیڈ ای ڈی) کے اصول کو  اپنانے  کے ارادے سے  23948 انتہائی چھوٹی، چھوٹی، درمیانہ درجے کی  صنعتوں (ایم ایس ایم ای ایس) نے  رجسٹریشن کرایا تھا۔  اس کے تحت  کوالٹی کونسل آف انڈیا (کیو سی آئی) نے  اسکیم کے رہنما خطوط پر مستقل بنیادوں پر عمل کیا۔ کیو سی آئی نے سابقہ زیڈ ای ڈی اسکیم سے متعلق  تمام متعلقہ دستاویزات اور شواہد کو مکمل اور جمع کردیا ہے، وزارت کو بطور نیشنل مانیٹرنگ  اینڈ ایمپلیمنٹیشن یونٹ  (این ایم آئی یو) نگرانی اور نفاذ اکائی ، کیو سی آئی  رہنما خطوط کے   مندرجہ ذیل اجزا کی نگرانی اور عمل درآمد کررہا تھا، صنعت سے متعلق  آگاہی پروگرام  تربیتی پروگرام  بشمول ماسٹر ٹرینر  تشخیص کار ، مشیر ، ایم ایس ایم ای کی صلاحیت سازی ،  ایم ایس ایم ای عہدیداروں کی تربیت وغیرہ،  آگاہی پروگراموں کے لئے موبائل مانیٹرینگ ایپلی کیشن ، آن لائن لرننگ ڈیولپمنٹ ، مواد کی ترقی اور سائٹ کی تشخیص، ایکریڈیشن  (الحاق) اور درجہ بندی  ایجنسیوں کی فہرست سازی اور مشاورتی تنظیمیں  منظور شدہ ایجنسیوں کے ذریعہ  ڈیسک ٹاپ   اور سائٹ اسسمنٹ اور دیگر عوامل  جیسےکہ ذکر کیا گیا ہے۔

 اس بات کی معلومات بہت چھوٹی ، چھوٹی، درمیانہ درجہ کی  انٹرپرائزیز کے وزیر جناب نارائن رانےنے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے  تحریری جواب میں دی۔

 

ش ح۔ ش ت۔ج

Uno-13447

 


(Release ID: 1776253) Visitor Counter : 200


Read this release in: English