وزارت اطلاعات ونشریات

آئی ایف ایف آئی52 انڈین پینورما فلم ’جُگل بندی‘ہندوستانی کلاسیکل موسیقی اور پینٹنگ کے امتزاج کو دکھاتی ہے

Posted On: 27 NOV 2021 7:48PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،27نومبر؍2021:

آج گوا میں 52ویں انٹرنیشنل فلم فیسٹول آف انڈیا میں پی آئی بی کے ذریعے منعقد ’ہدایت کار سے ملیے‘سیشن سے خطاب کرتے ہوئے فلم کے ڈائریکٹر چیتن بھاکُنی نے کہا کہ جُگل بندی ہندوستانی کلاسیکل موسیقی اور پینٹنگ کے امتزاج کو دکھاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستانی کلاسیکل موسیقی میں جُگل بندی کی عام سی تشریح جوڑی کے طورپر کی جاسکتی ہے۔انہوں نے مزید کہا ’’ایک مصور ہونے کے ناطے میں آرٹ کی اِن دو شکلوں  گلوکاری اور تصویر سازی کے درمیان یکسانیت محسوس کرتا ہوں۔خیال (ہندوستانی کلاسیکل موسیقی کی ایک شکل)اور ایک ترسیلی پینٹنگ میں داخلی طورپر مماثلت اور یکسانیت پائی جاتی ہے۔میں نے اسی چیز کو اپنی اِس چھوٹی فلم کے ذریعے پیش کرنے کی کوشش کی ہے۔‘‘

اِس فلم کو آئی ایف ایف آئی میں انڈین پینورما نان -فیچر فلم سیکشن کے تحت دکھایاگیا۔

 

جُگل بندی

(انڈین پینورما نان-فیچر فلم)

ہدایت کار و فلم ساز:چیتن بھاکُنی ایک مصور ہیں، جو اپنے خاکوں ، پینٹنگ اور ویڈیو اینی میشن میں والدین سے تعلقات پر زور دیتے ہیں۔انہوں نے برین کالج آف آرٹ سے اسٹوڈیو آرٹ میں ماسٹر ڈگری کررکھی ہے۔

کاسٹ اور کریو

ڈائریکٹر، پروڈیوسر ، اسکرین پلے، چیتن بھاکُنی

ڈی او پی:چین بھاکُنی

ایڈیٹر:چیتن بھاکُنی

کاسٹ :چیتن بھاکُنی

 

************

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 13371)



(Release ID: 1775747) Visitor Counter : 155


Read this release in: English , Hindi