وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

 اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ جناب یوگی آدتیہ ناتھ اور مرکزی وزیر خزانہ محترمہ نرملا سیتا رمن نے  لکھنؤ میں انکم ٹیکس محکمے کے دفتر کے  نئے کمپلیکس ’’ پرتیکش کَر بھون ‘‘ کا افتتاح کیا

Posted On: 26 NOV 2021 7:17PM by PIB Delhi

 

نئی دلّی ،26 نومبر/ لکھنؤ میں انکم ٹیکس محکمے کے نئے دفتری کمپلیکس ’’ پرتیکس کَر بھون ‘‘ کا آج ، 26 نومبر ، 2021 ء کو  اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ اور خزانے اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر محترمہ نرملا  سیتا رمن  نے خزانے کے مرکزی وزیر مملکت جناب پنکج چودھری کی موجودگی میں افتتاح کیا ۔   اس موقع پر اتر پردیش کے وزیر خزانہ جناب سریش کمار کھنہ ، قانون اور انصاف کے وزیر   جناب برجیش پاٹھک بھی موجود تھے ۔ ریونیو کے سکریٹری جناب ترون بجاج   ، سی بی ڈی ٹی کے چیئرمین  جناب جے بی مہا پاتر اور سی بی آئی سی کے چیئرمین جناب ایم اجیت کمار بھی ، اِس موقع پر موجود تھے  ۔

image0015DP0.jpg

          اپنے کلیدی خطبے میں وزیر خزانہ نے خطے کے لوگوں کا شکریہ ادا کیا اور خطے میں ٹیکس دہندگان کی تعداد اور ریونیو کی وصولیابی میں اضافے پر اطمینان کا اظہار کیا ۔ محترمہ سیتا رمن نے کہا کہ ٹیکس وصولی میں اضافے نے خطے کی ترقی میں تعاون کیا ہے ، جس کا  پوروانچل ایکسپریس وے ، پی ایم آواس یوجنا ، ہر گھر جل یوجنا اور خطے میں بڑھے ہوئے صحت بنیادی ڈھانچے سے اظہار ہوتا ہے ۔

 

image002IE10.jpg

          جناب یوگی آدتیہ ناتھ نے اپنے خطاب میں  لکھنؤ میں نئے ’ پرتیکس کَر بھون ‘ کے لئے حکومتِ ہند اور وزیر خزانہ کا شکریہ ادا کیا ۔  یہ بھون تعمیرات  کے  بہترین طریقۂ کار اور اتر پردیش کے عوام  کی امنگوں کو پورا کرتا ہے ۔ اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ نے ، اِس بات کو اجاگر کیا کہ اترپردیش میں  ٹیکس وصولی میں قابلِ قدر اضافہ ہوا ہے ، جو  سمواد کے جذبے کی وجہ سے ہوا ہے ۔ وزیر اعلیٰ نے  ٹیکس کاری کے ضابطوں کو بہتر بنانے پر حکومتِ ہند  کا شکریہ ادا کیا اور کاروباری برادری پر زور دیا کہ وہ رضا کارانہ عمل در آمد کے لئے آگے آئیں ۔

          خزانے کے وزیر مملکت  جناب پنکج چودھری نے اپنے خطاب میں کہا کہ دفتر کی نئی عمارت  ٹیکس دہندگان کو بہتر خدمات فراہم کرے گی۔ جناب چودھری نے مزید کہا کہ  امن و قانون کی بہتر صورتِ حال اور حالیہ برسوں میں ریاست میں اقتصادی ترقی  نے ریونیو کی وصولی میں اضافہ کیا ہے ۔

          اس موقع پر  سامعین سے خطاب کرتے ہوئے ، ریونیو کے سکریٹری جناب ترون بجاج نے کہا کہ بہتر سہولیات  ٹیکس دہندگان کے لئے بہتر خدمات کی فراہمی میں مدد گار ہوں گی ۔ جناب بجاج نے ٹیکس  افسران پر زور دیا کہ وہ ٹیکس دہندگان کو سہولت دینے اور  واجب الادا ٹیکس کی وصولی کے مقاصد  کے تحت  کام کریں ۔

image003U3JM.jpg

          سی بی ڈی ٹی کے چیئرمین  جناب جے بی مہا پاتر ا نے اہم شخصیات کا خیر مقدم کرتے ہوئے ، اُن کے اِس موقع پر  موجود رہنے کے لئے شکریہ ادا کیا ۔ اپنے خطاب میں  اتر پردیش  ( مشرق ) خطے میں ترقی کے امکانات  کے بارے میں  خیالات کا اظہار کیا ۔ جناب مہا پاترا نے لکھنؤ کے ’پرتیکس کَر بھون ‘ کی اہم خصوصیات کو بھی اجاگر کیا ۔

          انکم ٹیکس یو پی ( مشرقی ) خطے کا دائرۂ اختیار اتر پردیش کے 44 اضلاع اور اتراکھنڈ کے ایک حصے ( کماؤ خطے ) پر محیط ہے ۔ گزرتے ہوئے برسوں کے ساتھ خطے میں اقتصادی ترقی کی وجہ سے انکم ٹیکس محکمے میں بھی توسیع ہوئی ہے ۔ موثر ٹیکس انتظامیہ  اور ٹیکس دہندگان کو معیاری خدمات دینے کے پیش نظر دفتر کی ایک نئی عمارت کی ضرورت محسوس کی جا رہی تھی ۔

          اس عمارت کے لئے یہ زمین 2002 ء میں  لکھنؤ ڈیولپمنٹ اتھارٹی سے تحویل میں لی گئی تھی ۔  این بی سی سی کے ذریعے ، اِس پر کام 2017 ء میں شروع ہوا تھا اور 85.40 کروڑ روپئے کی لاگت سے یہ کام دسمبر ، 2020 ء میں مکمل ہوا ۔ یہ ایک سات منزلہ عمارت ہے ، جو 21527 مربع فٹ کے رقبے پر پھیلی ہوئی ہے ۔  اس کی تمام منزلوں کا رقبہ  ، 130000 مربع فٹ  کے قریب ہے ، جس میں گاڑیوں کی پارکنگ اور ریکارڈ روم کے لئے  دو تہ خانے شامل  ہیں ۔

          عمارت اور ٹیکس دہندگان کی خدمات کے لئے معیاری بنیادی ڈھانچہ اور  بہترین ساز و سامان سے لیس ، یہ عمارت نہ صرف قومی خزانے میں تعاون کے لئے اتر پردیش کے مشرقی خطے  کی بڑھتی ہوئی صلاحیتوں کا اعتراف ہے  ، بلکہ انکم ٹیکس محکمے کے اِس عزم کا بھی اظہار ہے کہ وہ  خطے کے ٹیکس دہندگان کو بہترین خدمات فراہم کرنے کا خواہاں ہے ۔ عمارت میں شامل آئیکر سیوا کیندر ٹیکس دہندگان  کو سہولت فراہم کرے گا اور ٹیکس سے متعلق  ، اُن کے سوالوں کا جواب دینے میں مدد کرے گا ۔ اس عمارت میں شامل دیگر سہولیات  میں 3 کانفرنس روم ، ایک آڈیٹوریم ، جس میں 180 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے ، 11 کمروں پر مشتمل  ایک گیسٹ ہاؤس ، ایک جم ، ایک کریچ ، ایک ریڈنگ لاؤنج ، لائبریری اور کینٹین کی سہولیات شامل ہیں ۔

          عمارت کے افتتاح کے بعد اہم شخصیات نے عمارت میں گھوم پھر کر اس کا جائزہ لیا ۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( ش ح  ۔ و ا ۔ ع ا ) 

U. No.  13346

 


(Release ID: 1775574) Visitor Counter : 133


Read this release in: English , Hindi