وزارت اطلاعات ونشریات

’ماگواڈو‘ ایک ایسے شخص پر مرتکز جذباتی ڈرامہ ہے جو باپ کے طور پر ذمہ داری نبھانے کے لیے تیار نہیں ہے: اِفّی 52 کے دوران موسیقار الوارو توریون کا اظہار خیال

Posted On: 26 NOV 2021 10:04PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 26 نومبر 2021:

پنجی، 26 نومبر

باپ ہونے کے احساس سے بے خبر، اور نہ ہی اس میں دلچسپی رکھنے والے ایک شخص ’پیو ‘کی خفیہ زندگی میں اس وقت ہلچل مچ جاتی ہے جب اس کا نوعمر بیٹا اچانک اس کی زندگی میں آجاتا ہے۔ ولدیت کے فرائض ادا کرنے سے متعلق اچانک سے آئی یہ ذمہ  داری اسے اپنی زندگی پر از سر نو غور کرنے پر مجبور کردیتی ہے۔ہسپانوی فلم ماگواڈو  دیکھتے ہوئے، اِفّی 52 کے وفود نے ’پیو ‘ کے ذریعہ پیش کیے گئے جذباتی میلوڈرامہ کی گہرائی کو محسوس کیا۔ واضح ہو کہ بطور ہدایت کار یہ روبین سینز کی پہلی فلم ہے۔ ماگواڈو بھارت کے بین الاقوامی فلمی میلے کے 52ویں ایڈیشن میں بہترین اولین فیچر فلم کے مقابلے میں شامل ہے۔

میلے کے شانہ بہ شانہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، فلم کے ساؤنڈ کمپوزر الویرو توریون نے فلم شائقین کو بتایا کہ فلم کی کہانی ایک ایسے شخص پر مرتکز ہے جو باپ کی ذمہ داری اٹھانے کے لیے تیار نہیں ہے اور اسی تذبذب میں مبتلا ہے کہ اپنے بیٹے کو اپنائے یا انکار کرے۔

توریون نے فلم کے مرکزی کردار کی تنہا زندگی کی تصویر کشی کی غرض سے حقیقی انداز میں کیمرےمیں قید کرنے کے لیے استعمال کی گئی سمعیاتی تکنیک کی وضاحت کی۔’’فلم کا مرکزی کردار ایک سیدھا سا انسان ہے جو تنہا زندگی گزار رہا ہے۔ اس لیے اس کے احساسات کو کیمرے میں قید کرنے کے لیے عام آلات استعمال کیے گئے۔ میں نے ہارمونیز یا میلوڈیز کے استعمال سے پرہیز کیا۔ میں نے اس کے احساسات کو پیش کرنے کے لیے بانسری اور اس کے بیٹے کے ذریعہ ظاہر کیے جانے والے گرمجوشانہ احساسات کی تصویر کشی کے لیے ہسپانوی گٹار کا استعمال کیا۔‘‘

توریون نے مزید کہا کہ فلم کے طرز بیان کے مطابق ہی فلم کے ساؤنڈ کا انتخاب کیا گیا  جو فکشن کے مقابلے دستاویزی فلم کا زیادہ احساس کراتا ہے۔’’چونکہ فلم ڈاکیومنٹری کے انداز میں شوٹ کی گئی تھی، اس لیے ہدایت کار سینز نے مجھ سے قدرتی ساؤنڈ اور موسیقی کے بہت کم آلات استعمال کرنے کے لیے کہا تھا۔‘‘

اپنے کام کرنے کے طریقے کے بارے میں پوچھے جانے پر، موسیقار نے کہا: ’’بڑے پروڈکشن ہاوس شوٹنگ کے وران بیک گراؤنڈ موسیقی کا استعمال کرتے ہیں۔ جہاں تک میرا معاملہ ہے، جب میں نے موسیقی تیار کرنا شروع کی تو میرے پاس فلمی ریل کٹ موجود تھے۔‘‘

روبین سینزنے متعدد مختصر فلمیں لکھیں اور پروڈیوس کی ہیں۔ ان کی مختصر فلم ’پینڈیمیا ‘ نے أوندائی فلمی  میلہ2014  میں بہترین فلم سمیت متعدد بین الاقوامی ایوارڈجیتے تھے ۔ اس کے علاوہ فیسٹیول ڈی کرٹس مال ڈیل کیپ ڈی ایویسا 2014 (اِبیزا) اسپین آڈینس ایوارڈ I بھی جیتا تھا۔

********

ش ح۔اب ن ۔ م ف

U. NO. 13353



(Release ID: 1775520) Visitor Counter : 168


Read this release in: English , Hindi