زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
زراعت کی مرکزی وزیر مملکت محترمہ شوبھاکراندلاجے نے بھارتی بین الاقوامی تجارتی میلہ – 2021 میں زرعی اور کسانوں کی فلاح وبہبود کی وزارت کے اسٹالز کا دورہ کیا
میلے اور نمائشیں زرعی اسکیموں کو فروغ دینے کے لئے ایک اہم پلیٹ فارم مہیا کراتی ہیں: محترمہ شوبھا کراند لاجے
Posted On:
25 NOV 2021 6:28PM by PIB Delhi
زرعی اور کسانوں کی فلاح وبہبود کی مرکزی وزیر مملکت محترمہ شوبھا کراند لاجے نے آج پرگتی میدان میں منعقدہ بھارتی بین الاقوامی تجارتی میلہ – 2021 میں زرعی اور کسانوں کی فلاح وبہبود کی وزارت کے اسٹالز کا معائنہ کیا اور وزارت کے ماتحت تمام محکموں / اداروں اور خود مختار اداروں وغیرہ کی سرگرمیوں کی ستائش کی۔

14 سے 27 نومبر 2021 تک پرگتی میدان میں منعقدہ بھارتی بین الاقوامی تجارتی میلہ 2021 میں بھارت سرکار میں زراعت اور کسانوں کی فلاح وبہبود کی وزارت شرکت کر رہی ہیں۔ وزارت کے اسٹالز کے ذریعہ بھارتی بین الاقوامی تجارتی میلہ 2021 کے اہم موضوع کی جھلکیاں ’’آتم نربھر بھارت‘‘ دکھائی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح کے میلے میں وزارت کے تمام محکموں کی شرکت قابل ستائش ہے اور اس طرح کی نمائش کے ذریعہ وزارت نے کسانوں کے ساتھ براہ راست بات چیت کی ہے ، اس طرح کے میلوں میں وزارت کو اپنی مکمل سرگرمیوں کو کسانوں تک پہنچانے میں اسٹالز کے ذریعہ مدد ملی ہے۔ میلے اور نمائشیں زرعی شعبے سے متعلق مختلف اسکیموں کے فروغ کے لئے اہم فورم مہیا کراتی ہیں۔

رواں سال میلے میں قومی باغبانی بورڈ، زرعی تحقیق کی بھارتی کونسل، حیاتیاتی کھیتی کا قومی مرکز ، مارکیٹننگ کے ڈائریکٹوریٹ ،شمالی مشرقی خطے کی فارم مشینری ٹریننگ اور ٹیسٹنگ انسٹی ٹیوٹ ، حصار، پودے کے تحفظ کے ڈائریکٹوریٹ ، کورنٹین اور اسٹوریج ،فرید آباد، مہالانوبس نیشنل کروپ فارکاسٹ سینٹر، اسپائسز بورڈ، کوکونٹ ڈیولپمنٹ بورڈ، ڈائریکٹویٹ آف کیشونٹ اور کوکا ڈیولپمنٹ کے اسٹالز توجہ کے مرکز رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح- ع ح- ق ر)
U-13310
(Release ID: 1775234)
Visitor Counter : 149