وزارت اطلاعات ونشریات

انوکھی اور پرکشش کہانیاں بہترین فنکار پیدا کرتی ہے:ہدایتکار شنکر شری کمار


‘الفا بیٹا گاما’ خاندانی رشتوں کی اہمیت پر روشنی ڈالتی ہے

Posted On: 24 NOV 2021 9:48PM by PIB Delhi

 ہدایت کار  شنکر شری کمار  کا کہنا ہے کہ ‘‘انسان ایک سماجی حیوان ہے اور سماج رشتوں  ناطوں سے تشکیل پاتا ہے۔ میرا عقیدہ یہ ہے کہ شادی ایک ایسا رشتہ ہے جو ایک ہی وقت میں بہت زیادہ پرکشش بھی ہے اور بہت زیادہ پیچیدہ بھی،مجھے اپنی چھٹی جماعت کی شہریت کے مضمون والی کتاب کا پہلا باب ابھی تک یاد ہے جس میں مجھے اپنی پہلی فیچر فلم الفا بیٹا گاما تیار کرنے پر مجبور کیا’’۔

آج گوا میں 52 ویں ہندوستانی  بین الاقوامی فلمی میلے کے موقع پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، جناب شری کمار نے بتایا کہ یہ فلم ایک ایسی شادی کے بارے میں ہے جو بکھر جاتی ہے اور  ایسی شادی کے بارے میں جو مضبوط ہوتی جاتی ہے۔یہ فلم تین لوگوں کے بارے میں ہیں جن کے نام الفا ، بیٹا اور گاما ہے۔یہ لوگ کووڈ-19 کے لاک ڈاؤن کی بنا پر ایک ہی پلیٹ میں اکٹھے ہوجاتے ہیں اور پھر ان لوگوں کے درمیان جو کچھ سامنے آتا ہے یہ فلم اس کی عکاسی کرتی ہے۔آخر کار یہ تینوں لوگ اس حقیقت کو سمجھ لیتے ہیں کہ انہیں آگے بڑھنا چاہئے اور باہر نکل کر اپنے مسائل کا حل تلاش کرنا چاہئے، لیکن اس سوال  کا اصل جواب ان کے اندر ہی موجود ہوتا ہے۔

9.jpg

ہدایت کارسری کمار نے بتایا‘‘ کہ یہ بہت ہی نجی قسم کی کہانی ہے۔ اس فلم میں جگہ جگہ موجود دکھائی دیتا ہوں۔چونکہ یہ میری فلم ہیں۔  اس لئے میں یہ بھی محسوس کرتا ہوں کہ یہ میرے ذاتی تجربات کی  ہی ایک توسیع ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس فلم پر ان کی ذاتی زندگی کے اثرات بہت نمایاں ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ‘‘ میں نے اپنی شادی کے سات برس بعد فرار ہونے کا فیصلہ کیا،لیکن اس کے بعد میں نے اپنے والد کے مشورے کے مطابق اپنے فیصلے کوتبدیل کردیا۔ میں نے بہت سی چیزیں قبول کی اور انہیں اختیار بھی کیا۔جس کانتیجہ یہ ہو ا کہ کچھ عرصے بعد صورت حال تبدیل ہوگئی اور تمام چیز یں ٹھیک ٹھاک ہوگئیں’’۔

10.jpg

فلم میں مواد کی اہمیت سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’’انوکھی اور دلکش کہانیاں بہترین فنکار تخلیق کرتی ہیں۔ ہماری فلم انڈسٹری کو صرف بڑے ستاروں کے پیچھے بھاگنے کے بجائے، کہانیوں کی اہمیت کو سمجھنا چاہیے۔

اس موقع پر مرکزی اداکار امیت کمار وششٹھ، پروڈیوسر مینکا شرما، مونا شنکر اور جتن راج بھی موجود تھے۔

الفا بیٹا گاما

(انڈین پینورما فیچر فلمز کیٹیگری)

11.jpg

ڈائریکٹر کے بارے میں: ایک ایف ٹی آئی آئی گریجویٹ، شنکر سری کمار نے کئی ٹی وی شوز اور ایک فلم (XYX 2017؛ اس کے تخلیقی ہدایت کار بھی) کی کہانی بھی لکھی ہے۔ ‘الفا بیٹا گاما’ ان کی ہدایت میں بننکے والی پہلی فلم ہے۔

فلم کے بارے میں: جب جئے طلاق کی تفصیلات پر بات کرنے کے لیے اپنی الگ رہنے والی بیوی میتالی کے فلیٹ پر پہنچتا ہے، تو وہ روی کے ساتھ ہوتی ہے جس سے وہ شادی کرنا چاہتی ہے۔ روی معاملات طے کرنے کے لیے انہیں اکیلا چھوڑنے کا پروگرام بناتا ہے ، لیکن لاک ڈاؤن شروع ہو جاتا ہے، اور تینوں کو اپارٹمنٹ بلاک میں پھنس کر رہ جاتے ہیں ۔ جلد ہی حسد اور پشیمانی نے جئے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔  جذباتیت اپنے ذاتی مخمصوں میں پھنسے ان تینوں افراد کے درمیان پُرتشدد ردعمل کو ہوا دیتی ہے۔ تو کیا یہ جذباتیت ان زندگیوں کو تباہ کر دےگی ، یا اندرون ذات کا سفر ان اذیت زدہ روحوں کو اپنا مستحکم مدار تلاش کرنے میں مدد دے گا؟

کاسٹ اور عملہ

پروڈیوسر: چھوٹی فلم پروڈکشنز اور نان سینس انٹرٹینمنٹ

اسکرین پلے: شنکر شری کمار، مینکا شرما

ڈی او پی: کارتک کمار بھگت

ایڈیٹر: مندار ساونت

کاسٹ: امیت کمار وششٹھ، نشان نانایا، رینا اگروال

****************

(ش ح۔ س ب  ۔ رض)

U NO:13264



(Release ID: 1774957) Visitor Counter : 286


Read this release in: English , Hindi