وزارت آیوش
آیوش کے مرکزی وزیر سربانند سونووال اوروزیر مملکت منجا پارا مہندر بھائی بھارت کے بین الاقوامی تجارتی میلے میں آیوش پویلین پہنچے
Posted On:
23 NOV 2021 7:02PM by PIB Delhi
- آیوش کی خوراک کا ذائقہ لیا؛ صحت مند رہنے کے لیے دوا کے آیوش نظام کی اہمیت پر زور دیا۔
- وزراء نے کووڈ-19 کے خلاف بچوں کے لیے قوت مدافعت بڑھانے والی بال رکشا کٹ خریدی۔
آیوش اور بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال اور آیوش اور خواتین و اطفال کی ترقی کے وزیر مملکت ڈاکٹر منجاپارا مہندر بھائی نے آج پرگتی میدان میں بھارت کے بین الاقوامی تجارتی میلے (آئی آئی ٹی ایف) کے ہال نمبر 10 میں آیوش وزارت کے پویلین کا دورہ کیا ۔
دونوں وزراء نے پویلین میں انتظامات کا معائنہ کیا، اور وزارت کے تحت مختلف اداروں اور تحقیقی اداروں کے ذریعہ لگائے گئے مختلف آیوش اسٹالز کا دورہ کیا اور مختلف اسٹریمز کے ہیلتھ پریکٹیشنرز، یوگا ماہرین اور میلے میں موجود لوگوں سے بات چیت بھی کی۔
انہوں نے کووڈ-19 کے خلاف بچوں کے لیے قوت مدافعت بڑھانے والا، بال رکشا کٹ اور کچھ دیگر آیوش ادویات کی خریداری بھی کی ، جو عوام کو ہندستان کی روایتی ادویات کو اپنانے کا پیغام دیتی ہیں۔
انہوں نے آیوروید، یونانی اور سدھا کے سٹالوں پر دکھائے گئے غذائیت سے بھرپور اور لذیذ کھانے کی اشیاء جیسے یونانی کے سٹال پر مربہ آملہ، ہریرہ، یونانی قہوہ اور حلوہ گھیکوار، سدھا کے اسٹال پر بھرنگراج چاکلیٹ، بھنے ہوئے چنے اور کالے تل کے لڈو کا مزہ چکھا۔ آیوروید کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ کے اسٹال پر تغذیہ بخش پکوان اور سینٹرل کونسل فار ریسرچ ان یوگا اینڈ نیچروپیتھی کے اسٹال پر ویج پوہا، تل کے لڈو، گاجر کے چاول اور بھنے ہوئے چنے، پنیر ڈرائی کری کا مزہ چکھا۔انہوں نے میتھی کے چاول اور مکس اسپروٹ سلاد وغیرہ کا بھی مزہ چکھا۔
وزراء کے ساتھ آیوش سکریٹری ویدیا راجیش کوٹیچا، اسپیشل سکریٹری (آیوش) پرمود کمار پاٹھک اور دیگر سینئر افسران بھی تھے۔
آزادی کے 75 ویں سال میں ‘آزادی کا امرت مہوتسو’ پہل کے تحت منعقد کیا گیا، اس سال ہندوستان کا بین الاقوامی تجارتی میلہ ‘خود انحصار ہندوستان’ کے موضوع پر مبنی ہے۔ میلہ 14 نومبر کو شروع ہوا جو 27 نومبر تک جاری رہے گا۔
****************
(ش ح۔ ح ا ۔ رض)
U NO:13216
(Release ID: 1774509)
Visitor Counter : 188