شہری ہوابازی کی وزارت
اڈیشہ کے جھار سوگڈا میں قائم ویر سریندرسائی ایئر پورٹ پر اڑان اُتسو منایا گیا
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے ہندوستانی فضائیہ کے ماحول کو جمہوری بنایا ہے:شہری ہوا بازی کے مرکزی وزیرجناب جیوتیرادتیہ ایم سندھیا
جھار سو گڈا ایئر پورٹ تعاون پر مبنی وفاقیت کی ایک بھرپور مثال ہے:جناب سندھیا
آزادی کا امرت مہوتسو کے موقع پر منعقد ہونے والی اُڑان اُتسو تقریبات میں بزرگو ں اور بچوں کے لئے خصوصی سیر سپاٹے کی سہولت فراہم کی جاتی ہے:جناب سندھیا
Posted On:
22 NOV 2021 6:56PM by PIB Delhi
شہری ہوا بازی کے مرکزی وزیر جناب جیوترا دتیہ نے پیر کے دن اڈیشہ میں جھار سو گڈا میں قائم ویر سریندر سائی ایئر پورٹ پر اڑان اتسو تقریبات کے دوران کہا کہ وزیراعظم جناب نریندر مودی نے ہندستانی فضائیہ کے ماحول کو جمہوری بنا یا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جھار سو گڈا ہوائی اڈے کو ترقی دیا جانا تعاون پر مبنی وفاقیت کی ایک مکمل مثال اور اڑان منصوبے کی کامیابی کی ایک عظیم داستان ہے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ یہ اس بات کی ایک مثال ہے کہ کس طرح مرکز اور ریاستوں کے مل کر کام کرنے سے حیرت انگیز نتائج سامنے آسکتے ہیں۔
جناب سندھیا نے کہا کہ جس وقت کووڈ عالمی وباء کے بحران کے دوران ملک بھر میں ہوائی اڈوں پر ہوائی سفر کرنے والے مسافروں کی تعداد میں زبردست کمی واقع ہوئی تھی،جھار سوگڈا ایئر پورٹ اس وقت بھی ان چند ہوائی اڈوں میں سے ایک تھا، جہاں صورتحال کسی قدر مختلف تھی۔انہوں نے کہا کہ‘‘ ملک بھر میں عالمی وباء کے بحران کے دوران ہوائی سفر کرنے والوں کی تعداد میں 62 فیصد کی کمی دیکھی گئی تھی۔جبکہ اسی وقت میں جھار سو گڈا ایئر پورٹ پر مسافروں کی تعداد میں ہونے والی کمی صرف 5 فیصد تھی۔اس بات سے تفصیلی طور پر اس ضلع اور اس خطے کی صلاحیت کا اظہار ہوتا ہے’’۔
گزشتہ برسوں کے دوران اڑان منصوبے کی کامیابی کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے، وزیر موصوف نے کہا ہے کہ آزادی کے بعد سے پورے ملک میں صرف 72 ہوائی اڈے تھے،جبکہ 2014 کے بعد، وزیراعظم جناب نریندر مودی جی کی کامیاب قیادت میں، اب ہوائی اڈوں کی تعداد 136 تک جا پہنچی ہے۔جناب سندھیا نے مزید کہا کہ‘‘ہم آئندہ پانچ برسوں کی مدت میں ہوائی اڈوں کی اس تعداد کو 220 تک لے جانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔جس میں ہیلی پیڈ اور واٹر ایرو ڈرام بھی شامل ہوں گے۔گزشتہ برسوں کے دوران اڑان منصوبے کی شروعات کی بنا پر ہوائی جہازوں کی کمپنیوں اور ہوائی راستوں کی تعداد میں بھی قابل لحاظ حد تک اضافہ ہوا ہے۔
جھار سوگڈا کی گراں مایہ سرزمین کی شان وشوکت کی بات کرتے ہوئے اور اسے اڈیشہ اور ہندوستان کا ایک بڑا پاور ہاؤس قرار دیتے ہوئے، جناب سندھیا نے کہا کہ یہ سرزمین جو بہت سے بہادر مجاہدین آزادی کا وطن ہے اور جو قدرتی اورثقافتی وسائل سے مالا مال ہے، کااڑان اتسو کی تقریبات منعقد کرنے کے لئے بالکل مناسب طور پرانتخاب کیا گیا ہے۔جناب سندھیا نے ایک خصوصی جوائے رائڈ،ایک ہوائی سیر کا ، اڑان اتسو کی تقریبات کے دوران بزرگ اور بچوں کے لئے اعلان کیا۔اسی جشن میں آزادی کا امرت مہوتسو جو اس وقت جاری ہے، کی تقریبات بھی ہوں گی۔
اڈیشہ میں ہوائی اڈے کو توسیع دینے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے، وزیرموصوف نے کہا کہ ریاستی حکومت سے اس کی رائے موصول ہونے کے بعد پوری میں گرین فیلڈ ایئر پورٹ اور جھار سو گڈا میں ویر سریندر سائی ایئر پورٹ کے دوسرے مرحلے کی توسیع کا کام شروع کردیاجائے گا۔
تقریب کے دوران، وزیر موصوف نے ایئر پورٹ کے ڈائریکٹروں / افسران اور اڑان منصوبے سے استفادہ کرنے والے مسافروں کے ساتھ گفتگو کی۔ جنہوں نے ملک کے مختلف حصوں سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ اس تقریب میں حصہ لیا۔ وزیرموصوف نے انڈین اسکول آف بزنس کی مرتب کردہ اڑان منصوبے کی سماجی ، اقتصادی اثرات کے مطالعہ پر رپورٹ کا بھی اجراء کیا۔ان کی موجودگی میں اڑان اور میک مائی ٹرپ کے درمیان شراکت داری کے معاہدے کا بھی تبادلہ کیا گیا۔اس موقع پر ‘اڑان لوگو، مقابلوں کے نتائج کا اعلان بھی کیا گیا۔اس کے علاوہ وزیر موصوف نے آر سی ایس اسکیم کے تحت شیلانگ اور دیماپور کے درمیان نئے ہوائی روٹ کا ہری جھنڈی دکھا کر افتتاح کیا۔

پیر کے دن منعقد ہونے والے اس پروگرام میں سندر گڑھ کے رکن پارلیمنٹ جناب جوئل اورم، بار گڑھ کے رکن پارلیمنٹ جناب سریش پجاری، ریاست کے محکمہ ٹرانسپورٹ کے وزیر جناب پدماناوبیہرا،ایم ایل اے برج راج ناگر،جناب کیشور کمار موہنٹی، ایئر پورٹ اتھاریٹی آف انڈیا کے چیئرمین جناب سنجیو کمار، شہری ہوا بازی کی وزارت کے سکریٹری جناب راجیو بنسل اور وزارت اور ایئر پورٹ کے دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔
****************
(ش ح۔س ب ۔رض)
U N:13164
(Release ID: 1774171)