وزارت اطلاعات ونشریات

جو کچھ  ہم دیکھنا چاہتے ہیں اس کی تخلیق کی آزادی بہت اچھی ہوتی ہے: افی ۔52 میں’رافیلا‘ کی اداکارہ جوڈتھ روڈرگز


خواتین میں یہ صلاحیت ہوتی ہے کہ وہ اپنے طریقے سے اپنی کہانیاں بیان کریں: اداکارہ جوڈتھ روڈرگز

اپنی فلم کے ساتھ  افی میں آنا میرے لئے ایک بہت خوبصورت اور  تحریک دینے والا تجربہ ہے: اداکارہ جوڈتھ روڈرگز

Posted On: 22 NOV 2021 7:22PM by PIB Delhi

’’گزشتہ روز ناظرین کے ساتھ  اپنی فلم کا عالمی پریمیئر دیکھا ہمارے لئے ایک بہت ہی  خوبصورت تجربہ ہے جو ہمیشہ ہمارے دلوں میں یادگار بن کر رہے گا۔ پہلی بار ہم نے  ایسے ناظرین کے ساتھ فلم دیکھی اور ہمیں یہ دیکھ کر حریت ہوئی کہ انہوں نے اسے بہت پسند کیا‘‘۔ یہ بات’رافیلا‘ کی اداکارہ جوڈتھ روڈرگز نے 52 ویں  انٹرنیشنل فلم فیسٹول  آف انڈیا  میں  اپنی فلم پریمیئر کے بعد کہی۔ وہ آج گوا میں ادا کارہ  ہانی ایسٹریلا اور پروڈکشن کمپنی کے ایک نمائندے  ایڈورڈ ڈیاز کے ساتھ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کررہی تھیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/5-1TSDH.jpg

تیرانوے (93) منٹ کی اسپینی زبانی کی فلم رافیلا گزشتہ روز   ورلڈ پینورما  زمرے میں  افی میں دکھائی گئی۔ جوڈتھ روڈرگز نے کہا کہ  یہاں فلمیں دیکھنا اور  افتتاحی تقریب میں شرکت کرنا  ایسا لگتا ہے کہ ہم  ہندوستانی ثقافت  کو محسوس کر رہے ہیں۔ یہ سب بہت ہی تحریک دینے والا تھا۔ افی میں  اپنی فلم کے  استقبال اور  فیسٹول کے انتظامات کے بارے میں انہوں نے کہا کہ  اس سے لگتا ہے کہ حکومت  بھارت میں فلم کلچر کو فروغ دینے میں دلچسپی رکھتی ہے۔

جوڈتھ  نے بتایا کہ کس طرح  رافیلا کا خیال 10 سال قبل  آیا اور کس طرح ایک شارٹ فلم آخر کار  ایک بڑی فیچر فلم میں تبدیل ہوئی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/5-22F2S.jpg

انہوں نے کہا کہ ’’یہ ایک ایسی لڑکی کی کہانی ہے جو  اپنے ساتھ ساتھ اپنے خاندان کے لئے بھی  ایک بہتر مقام تلاش کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ میرا خیال ہے کہ خواتین میں  اپنے طریقے سے اپنی کہانیاں سنانے کی صلاحیت ہوتی ہے۔ ہمیں زیادہ سے زیادہ خواتین کی ضرورت ہے کہ وہ آگے آئیں اور اپنے نقطہ نظر سے اپنی کہانیان سنائیں‘‘۔

انہوں نے خاتون فلم سازوں اور ٹیکنشینوں کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ آگے آئیں اور  دنیا کو اپنی کہانیاں سنانے کے لئے  سنیما کے  اس مضبوط اور موثر پیلٹ فارم کو  استعمال کریں۔ انہوں نے کہا ’‘ دنیا میں ہم جو کچھ دیکھنا چاہتے ہیں اس کی تخلیق کی آزادی بہت اچھی ہوتی ہے‘‘۔

انہوں نے بتایا کہ  اس بدلتی ہوئی دنیا میں  خواتین کو مختلف رول  ، پروفیشنل طریقے سے ادا کرتے ہوئے دیکھنا  بہت تحریک دیتا ہے چاہے وہ  کیمرہ پرسن ہو، صحافی ہو یا کوئی اور۔ انہوں نے کہا ’’آپ لوگ ہمیں تحریک دیتے ہیں اور بدلے میں ہم اپنی فلموں سے آپ کو تحریک دیتے ہیں‘‘۔

انہوں نے  پہلی بار  سلم ڈاگ ملینیئر  فلم دیکھنے کے اپنے تجربے کے بارے میں بھی بتایا اور بتایا کہ  وہ کتنی آسانی سے  کرداروں کے ساتھ جڑی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ  ہر ایک فلم  صرف کسی ایک شخص یا کردار کی کہانی ہی بیان نہیں کرتی بلکہ  ہر اس شخص کی کہانی بیان کرتی ہے جو اسے دیکھتا ہے۔ یہ ایک   مشترکہ احساس ہوتا ہے۔

رافیلا فلم تیار کرتے وقت  محترمہ جوڈتھ نے  لوگوں کی بدحالی کو قریب سے دیکھا۔ انہوں نے دیکھا کہ  لوگ  کوڑے کے ڈھیر سے  کچرا اٹھا رہے ہیں تاکہ اسے فروخت کرکے اپنے خاندان  کو روٹی کھلا سکیں۔  انہوں نے کہا ’’ اس منظر نے میری آنکھیں کھول دیں۔ اس نے مجھے  ایک بہتر انسان بنایا اور  میری شخصیت کو  تبدیل کردیا‘‘۔

محترمہ روڈرگز نے  اپنی زندگی کے  ابتدائی مرحلے میں  ایسی مشکلات کا سامنا کرنے والے بچوں کےبارے میں  تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ جب وہ بڑے ہوتے ہیں  تو ان کی شخصیت  پر اس کے اثرات  مرتب ہوتے ہیں۔  انہوں نے کہا ’’لوگ برے نہیں ہوتے، وہ  اپنے حالات کا نتیجہ ہوتے ہیں‘‘۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/5-3Z47X.jpg

پہلی بار بھارت آنے پر اداکارہ ہانی ایسٹریلا نے کہا  ‘‘ہمیں یہ دیکھ کر حیرت ہوئی ہے کہ آپ سینما کے معاملے میں کتنے ترقی یافتہ ہیں۔ افی میں  ایڈوانس ٹیکنالوجی سے بڑے پردے پر اپنی فلم دیکھ پر ہمیں بہت خوشی ہوئی ہے۔ یہ ایک بہت اچھا تجربہ تھا‘‘۔انہوں نے کہا کہ ہندوستانی ثقافت  بہت زیادہ تحریک  دینے والی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/5-4L5EB.jpg

ڈومینکن جمہوریہ میں  فلمی صنعت کے بارے میں بات کرتے ہوئے  ایڈورڈ ڈیاز نے کہا ’’ڈومینکن جمہوریہ میں سینما  ابھی تک  ابتدائی مرحلے میں ہے اور ہمیں  مالیاتی انتظامات کے لئے  سرکاری فنڈنگ پر انحصار کرنا پڑتا ہے‘‘۔

فلم کے بارے میں

رافیلا ڈمینکن جمہوریہ کی ایک فلم ہے جو کریبیائی سلم   کی ایک نوجوان لڑکی کی کہانی پر مبنی ہے۔ حالات اس لڑکی کو  گینگ لیڈر بنا دیتے ہیں جو ان لوگوں سے بدلا لینا چاہتی ہے جنہوں نے اس کا سب کچھ لوٹا اور اسے  حاملہ کرکے چھوڑ دیا۔

فلم کے عملہ

ہدایت کار: ٹیٹو روڈرگز

اسکرین پلے: کرسٹین موجیکا

ڈائٹر کٹر آف فوٹو گرافی: بیجیکے موٹا

ایڈیٹر۔ رامون الفانسو پینا

کاسٹ: جوڈتھ روڈرگز پیریز، ہانی ایسٹریلا، گریرڈو  مرسڈیز

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ ا گ۔ن ا۔

U-13153



(Release ID: 1774118) Visitor Counter : 259


Read this release in: English , Hindi