قبائیلی امور کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

آزادی کا امرت مہوتسو کے حصے کے طور پر قبائلی امور کی وزارت نے قبائلیوں میں سیکل سیل بیماری پر ورکشاپ کی ایک سیریز کا انعقاد کیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 20 NOV 2021 6:45PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی۔ 20  نومبر    قبائلی امور کی وزارت قبائلی لوگوں میں سیکل سیل بیماری کو روکنے اور اسے ختم کرنے کے لیے کام کر رہی ہے۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آزادی کا امرت مہوتسو کے حصے کے طور پر  بھگوان برسا منڈا کی سالگرہ اور جنجاتیہ گورو دیوس  کےموقع پر بھوپال سے ریاست مدھیہ پردیش حکومت کے لیے سیکل سیل مشن کا آغاز کیا۔

اس کے مطابق 15 سے 22 نومبر کے دوران، قبائلی امور کی وزارت نے ملک کے مختلف حصوں میں سیکل سیل بیماری کے  تئیں بیداری پیدا کرنے کے لیے 4 ورکشاپ کا منصوبہ بنایا ہے، جس میں معروف ادارے، معروف ماہرین دمویات ، طبی  ماہرین ، نیم طبی عملے، اساتذہ اور ایکلویہ اسکولوں کے طلباء شامل ہیں۔ یہ ورکشاپ آر آئی ایم ایس(ریمس)، رانچی، ایمس منگلاگیری، ایمس جودھپور اور سورت میڈیکل کالج کے اشتراک سے 19، 20، 22 اور 23 نومبر کو سیکل سیل بیماری سے متاثرہ ریاستوں میں منعقد کی جا رہی ہیں۔

ریمس رانچی میں ورکشاپ کا افتتاح وزارت قبائلی امور  میں سکریٹری جناب انیل کمار جھا، اورریمس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر کامیشور پرساد نے کیا۔جناب انیل کمار جھا نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ مشن موڈ میں سیکل سیل بیماری کی روک تھام اور خاتمے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ مختلف ریاستوں نے اسکریننگ پروگرام شروع کیے ہیں، تاہم اب بھی سیکل سیل کیریئر اور بیمار افراد کے لیے کوئی مرکزی ڈیٹا بیس موجود نہیں ہے۔ انہوں نے بیماری کے لیے ڈیٹا پر مبنی مینجمنٹ اور بیماری کے خاتمے کے منصوبوں کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وزارت سائنس و ٹکنالوجی، آئی سی ایم آراور وزارت صحت و خاندانی بہبود کے ساتھ مشاورت کے بعد کرسپرٹیکنالوجی پر تحقیق سے متعلق آئی جی آئی بی کے اقدام کی حمایت کرے گی جس میں جین ایڈیٹنگ شامل ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001YPKA.png

قبائلی امور کی وزارت میں جوائنٹ سکریٹری، ڈاکٹر نول جیت کپوراور قبائلی صحت کی مشیر ونیتا سریواستو نے وزارت قبائلی امور کے مختلف اقدامات کی تفصیلات بتائیں اور سیکل سیل کیریئرز اور مریضوں کا ڈیٹا بیس رکھنے کے لیے ای رجسٹری کی ضرورت پر زور دیا۔

سیکل سیل بیماری قبائلی آبادی میں ہونے والی  ایک جینیاتی بیماری ہے اور یہ کہا جاتا ہے کہ تقریباً 10فیصد قبائلی سیکل سیل جین کیریئر ہیں اور 1-1.5 فیصد کو سیکل سیل کی بیماری ہے۔ وزارت قبائلی امور سیکل سیل بیماری کے مینجمنٹ، کنٹرول اور خاتمے کے لیے ایک روڈ میپ پر کام کر رہی ہے۔ وزارت نے سرکردہ طبی ماہرین کی مدد سے مختلف شراکت داروں کے لیے ایک تربیتی انسائیکلو پیڈیابھی تیار کیا ہے۔ ایکشن پلان کو صحت و خاندانی بہبود کی وزارت، ریاستی حکومتوں، ایس سی ڈی اور غیر سرکاری تنظیموں (این جی او) کے ساتھ مل کر نافذ کیا جائے گا۔ وزارت مختلف شراکت داروں کی شراکت کے ذریعہ سیکل سیل بیماری میں مبتلا لوگوں کے لیے صحت کی دیکھ بھال کی فراہمی میں جدت اور بہتری لانے کی کوشش کرے گی نیز اسکریننگ اور پیشگی تحقیق کے لیے جہاں بھی ضرورت ہو مالی مدد فراہم کرے گی۔

ایمس ملکان گیری کے زیر اہتمام دوسری ورکشاپ کا افتتاح 20 نومبر 2021 کو مذکورہ ایمس کے ڈائریکٹراور سی ای او ڈاکٹر مکیش ترپاٹھی اور وزارت قبائلی امور میں جوائنٹ سکریٹری ڈاکٹر نولجیت کپورنے کیا۔

ریمس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر کامیشور پرساداورایمس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ترپاٹھی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیکل سیل مقامی علاقوں میں کام کرنے والے تمام اہم اداروں کو مشن موڈ میں ایک ساتھ مل کر کام کرنا ہوگا اور قبائلی امور کی وزارت  کی کوششوں کی حمایت کرنی  چاہیے تاکہ اس بیماری  کے بارے میں بیداری پیدا ہو اور پی ایچ سی اور سی ایچ سی کی سطح پر طبی اور نیم طبی عملے کو تربیت فراہم کی جا سکے۔ انہوں نے لازمی اسکریننگ کے ذریعہ حاملہ ماؤں میں سیکل سیل جین کا جلد پتہ لگانے کے لیے بنیادی ڈھانچہ تیار کرنے کی ضرورت پر بھی روشنی ڈالی۔

کلیدی مقررین میں ماہرین دمویات ، امراض اطفال کے ماہرین ، امراض خواتین کے ماہرین ، پالیسی ساز اور مریضوں کے گروپ کے رہنما شامل تھے۔ دہلی ایمس کے فیکلٹی، سی ایم سی ویلور ، گنگارام ہسپتال، فورٹس ہسپتال ، ایمس جودھ پور، ایمس منگل گیری ، این آئی آئی ایچ، آئی آر سی ایس ، ریمس رانچی، ایس سی بی کٹک، پی جی آئی چنڈی گڑھ اور ناگپور میڈیکل کالج کے ساتھ ساتھ کئی دیگر ممتاز اداروں سےمنسلک ہیں۔

سورت میڈیکل کالج گجرات کے تعاون سے دیگر ورکشاپ کے انعقاد کا منصوبہ 22 نومبر 2021 کو ہے، جنہیں درج ذیل لنک کے ذریعہ جوڑا کیا جا سکتا ہے۔

https://us02web.zoom.us/j/84855963056

اور ایمس جودھپور راجستھان کے ساتھ - 23 نومبر 2021 کو ورکشاپ کی منصوبہ بندی کی گئی

(https://us02web.zoom.us/j/86292109287)

چونکہ بیداری اور مشاورت کو سیکل سیل کے حالات کی روک تھام اور انتظام کرنے کے لیے ایک خاص علامت سمجھا جاتا ہے، اس لیے یہ ورکشاپ لوگوں کو سیکل سیل بیماری کی وجوہات، اس سے بچاؤ کے طریقے، تشخیص اور جلد علاج کے بارے میں آگاہ کرنے میں مدد کریں گی۔ وزارت نوجوان قبائلی آبادی، ڈاکٹروں اورنیم طبی عملوں کو حساس بنانے کے لیے باقاعدہ آئی ای سی سرگرمیاں شروع کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔

یہ ورکشاپ شراکت داروں کو اس مرض کے بارے میں بیداری بڑھانے، شراکت داریاں بنانے اور حل کے نفاذ کو متحرک کرنے کے لیے ایک قیمتی وسیلہ کے طور پر کام کریں گی۔ یہ ان  بامعنی اقدامات کی نشاندہی کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم بھی فراہم کرے گا جو اس مرض میں مبتلا افراد کی دیکھ بھال کو آگے بڑھانے کی سمت میں کیا جانا چاہیے۔  

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

U-13087

 


(ریلیز آئی ڈی: 1773766) وزیٹر کاؤنٹر : 184
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Punjabi