وزارت اطلاعات ونشریات

اگلی پیڑھی کے 75 تخلیقی اذہان 52ویں اِفّی (آئی ایف ایف آئی) کا حصہ ہیں


سنیما سے وابستہ باصلاحیت افراد کو حوصلہ فراہم کرانے کے لیے آزادی کا امرت مہوتسو کے تحت منفرد پہل قدمی

Posted On: 19 NOV 2021 5:14PM by PIB Delhi

گوا، 19 نومبر 2021

گوا میں منعقد ہونے والے 52ویں بین الاقوامی فلم فیسٹیول میں پہلی مرتبہ ، اگلی پیڑھی کے سنیما کی نمائندگی کرنے والے 75 تخلیقی اذہان حصہ لیں گے۔ آزادی کا امرت مہوتسو کے تحت یہ منفرد پہل قدمی ملک کے نوجوان تخلیقی اذہان اور ابھرتے ہوئے باصلاحیت افراد کو حوصلہ فراہم کرے گی اور انہیں شناخت دلائے گی۔

منتخب کیے گئے ’آنے والے کل کے 75 تخلیقی اذہان‘ 52ویں آئی ایف ایف آئی، گوا 2021 میں حصہ لیں گے، جس میں وہ دیگر سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ تمام ماسٹر کلاسیز/ بات چیت کے سیشنوں میں حصہ لیں گے اور صنعت کے قائدین کے ساتھ بات چیت بھی کریں گے۔ فیسٹیول میں ہر ایک منتخب امیدوار کے سفر اور قیام کے لیے خرچ بھی شامل ہوگا۔

اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے 22 اکتوبر کو اپنی نوعیت کی اس منفرد پہل قدمی کا اعلان کیا تھا۔ جناب ٹھاکر نے کہا تھا کہ آئی ایف ایف آئی کا 52واں ایڈیشن ملک بھر کے ابھرتے ہوئے باصلاحیت نوجوانوں کو قومی دھارے کے سنیما کے فلم سازوں اور فلمی صنعت سے جڑنے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرے گا۔

ان نوجوانوں کو ملک بھر سے نوجوان فلم سازوں کے لیے ایک مقابلے کے توسط سے منتخب کیا گیا ہے۔ اس مقابلے کے لیے ملک بھر سے 400 سے زائد درخواست موصول ہوئی تھیں۔

’آنے والے کل کے 75 تخلیقی اذہان‘ کے لیے گرانڈ جیوری اور سیلکشن جیوری اس طرح تھی:

گرانڈ جیوری

  1. پرسون جوشی- مشہور نغمہ نگار اور سی بی ایف سی کے چیئرمین
  2. کیتن مہتا مشہور ہدایت کار
  3. شنکر مہادیون مشہور بھارتی موسیقار / گلوکار
  4. منوج باجپئی مشہور اداکار
  5. رسول پوکوٹی آسکر فاتح ساؤنڈ ریکارڈسٹ
  6. وپل امرت لال شاہ مشہور فلم ساز / ہدایت کار

سیلکشن جیوری

  1. وانی ترپاٹھی ٹیکو فلم ساز اور اداکار، سی بی ایف سی کے رکن
  2. اننت وجے قلم کار، جنہیں سنیما پر رائٹنگ کے لیے نیشنل ایوارڈ حاصل ہوا
  3. یتیندر مشرا مشہور مصنف اور قلم کار، جنہیں سنیما پر رائٹنگ کے لیے نیشنل ایوارڈ حاصل ہوا
  4. سنجے پوران سنگھ فلم ساز، بہترین فلم کے لیے نیشنل ایوارڈ فاتح
  5. سچن کھیڈیکر اداکار، ہدایت کار

https://twitter.com/PIB_India/status/1460890711373410309

*********

ش ح۔اب ن ۔ م ف

U. NO. 13057



(Release ID: 1773460) Visitor Counter : 137


Read this release in: English , Hindi , Marathi