وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

حکومت نے ہندستانی فضائیہ کے لئے ایچ اے ایل سے جگوار ہوائی جہاز کی خاطر دو فکسڈ بیس فل مشن سیمولیٹر (ایف بی ایف ایم ایس) کی خریداری کے معاہدے پر دستخط کئے

Posted On: 18 NOV 2021 7:20PM by PIB Delhi

حکومت نے آئی اے ایف کی خاطر ایچ اے ایل سے جگوار ہوائی جہاز کے لئے دو فکسڈ بیس فل مشن سیمولیٹروں (ایف بی ایف ایم ایس) کی خریداری کے معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔ یہ معاہدہ 357 کروڑ روپے کی مجموعی لاگت سے پانچ سال کے جامع سالانہ مینٹیننس کنٹریکٹ (سی اے ایم سی) کے ساتھ کیا گیا ہے۔ یہ سیمولیٹر ایئر فورس اسٹیشنوں جام نگر اور گورکھپور پر نصب کئے جائیں گے۔

 

آتم نربھر بھارت ابھیان کے تحت ہندستان دفاعی شعبے میں جدید ترین ٹیکنالوجیوں اورنظاموں کو مقامی طور پر ڈیزائن کرنے، ڈیولپ کرنے اور تیار کرنے کی اپنی صلاحیت مسلسل بڑھا رہا ہے۔ ایچ اے ایل کے ذریعہ فکسڈ بیس فل مشن سیمولیٹر (ایف بی ایف ایم ایس) کی تیاری سے آتم نربھر بھارت کے رُخ پر کی جانے والی پہل کو مزید تقویت ملے گی اور ملک میں دفاعی پیداوار اور دفاعی صنعت کو مقامی بنانے میں تیزی آئے گی۔

 

متعلقہ آلات کے ساتھ اولین ایف بی ایف ایم ایس کی کمیشننگ ایئر فورس اسٹیشن جام نگر میں معاہدے کے 27 ماہ کے اندر مکمل کی جائے گی اور دوسرے ایف بی ایف ایم ایس کو ایئر فورس اسٹیشن گورکھپور میں معاہدے سے 36 ماہ کے اندر مکمل کیا جائے گا۔

 

ان سیمولیٹروں کی خریداری کے ساتھ، ہندوستانی فضائیہ جدید لانگ رینج ہتھیاروں کی نقل تیار کرنے سمیت آپریشنل کور میں مختلف ہنگامی حالات سے پائلٹوں کو آشنا کر کے پرواز کی تربیت کے معیار کو نئی بلندی تک پہنچائے گا۔

***

ش ح ۔ ع س۔ ک ا

U-13035

 


(Release ID: 1773270) Visitor Counter : 202


Read this release in: English , Hindi